خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 197 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 197

خطبات مسرور جلد 17 197 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 تھے۔میں نے آخرم یعنی حضرت مُخرز والے کے گھوڑے کی لگام پکڑی تو وہ چاروں طرف پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے۔یہ ذرا ساconfusion ہے میر اخیال ہے۔وہ جو دوسرے لوگ وہاں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے جب انہوں نے دیکھا کہ یہ لوگ اور قریب آگئے ہیں تو وہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے۔کہتے ہیں میں نے کہا اے آخرم ! یعنی حضرت محرز دل کو کہا کہ تو ان سے بچ، تاکہ وہ تجھے ہلاک نہ کر دیں یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ پہنچ نہ جائیں۔اس نے کہا اے سلمه ! اگر تو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور تو جانتا ہے کہ جنت حق ہے اور آگ حق ہے یعنی جہنم حق ہے۔پس تو میرے اور شہادت کے درمیان حائل نہ ہو۔میں نے اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ وہ یعنی آخرم دل اور عبد الرحمن باہم بر سر پیکار ہوئے اور انہوں نے عبد الرحمن سمیت اس کے گھوڑے کو زخمی کر دیا۔اور عبد الرحمن نے ان کو یعنی آخر ہم اللہ کو ، حضرت مُحرز ، کو نیزہ مار کر شہید کر دیا اور ان کے گھوڑے پر سوار ہو کر اپنے لوگوں میں جانے کے لیے واپس مڑا تو پھر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لوگ آرہے تھے ان میں سے ابو قتادہ، عبد الرحمن کے پیچھے گئے اور اس کو پکڑ لیا اور نیزہ مار کر اسے قتل کر دیا جو حضرت محرز طلحہ کو شہید کر کے گیا تھا۔تو یہ کہتے ہیں کہ پس اس کی قسم جس نے محمد کے چہرے کو عزت عطا کی ! میں نے دوڑتے ہوئے ان کا تعاقب جاری رکھا۔میں پھر بھی ان کے پیچھے جاتا رہا یہاں تک کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی کو اور نہ ان کے غبار کو اپنے پیچھے پایا یعنی بہت آگے نکل گیا یہاں تک کہ وہ سورج غروب ہونے سے پہلے ایک گھاٹی میں پہنچے جہاں پانی تھا۔اسے ذی قرد کہتے تھے۔وہ لوگ جو مال لوٹ کے لے جانے والے چور تھے وہ اس سے پانی پینا چاہتے تھے اور وہ پیاسے تھے۔پھر انہوں نے مجھے اپنے پیچھے دوڑتے ہوئے دیکھا۔میں نے ان کو وہاں سے ہٹا دیا اور وہ اس میں سے ایک قطرہ بھی نہ پی سکے۔وہ وہاں سے نکلے اور ایک گھائی کی طرف تیزی سے بڑھے۔میں بھی دوڑا۔میں ان میں سے جس شخص کو پیچھے پاتا یعنی چھپ چھپ کے پیچھے دوڑ تارہا اور جو پیچھے رہ جاتا اس کے کندھے کی ہڈی میں تیر مار تا۔میں یہ کہالو أَنَا ابْنُ الْأَلْوَعِ وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرَّضَعِ کہ میں آلوع کا بیٹا ہوں اور یہ دن کمینوں کی تباہی کا دن ہے۔کہتے ہیں کہ اس نے کہا کہ آنوع کو اس کی ماں کھوئے۔کیا صبح والا آنوع؟ یہ جو لوگوں کو زخمی کر رہے تھے تو ان میں سے ایک نے یہ کہا کہ صبح والا آنوع، جو صبح سے ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے ؟ میں نے کہا ہاں۔اسے اپنی جان کے دشمن تیر ا صبح والا آنتوع۔انہوں نے دو گھوڑے گھائی میں پیچھے چھوڑ دیے۔میں ان دونوں کو ہانکتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چل پڑا۔مجھے عامر ایک چھاگل میں تھوڑے سے دودھ میں ملا ہوا پانی اور ایک چھاگل میں پانی لاتے ہوئے ملے۔پھر میں نے وضو کیا اور پیا۔پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پانی پر تھے جہاں سے میں نے ان لوگوں کو ، ان لٹیروں کو صبح بھگایا تھا۔وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس پانی کے قریب پہنچ چکے تھے۔میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اونٹ اور وہ سب چیزیں جو میں نے مشرکوں سے چھڑائی تھیں لے لیں اور حضرت بلال نے ان اونٹوں میں سے جو میں نے ان سے چھینے تھے ایک اونٹنی ذبیح کی۔وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم