خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 196 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 196

خطبات مسرور جلد 17 196 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 پڑھ رہا تھا اور میں کہہ رہا تھا کہ : أَنَا ابْنُ الْأَنْوَع وَالْيَوْمُ يَوْمُ الرُّضّع کہ میں آنوع کا بیٹا ہوں اور یہ دن کمینوں کی تباہی کا دن ہے۔پس میں ان میں سے جس شخص سے بھی ملتا تو اس کے کجاوے میں تیر مارتا یہاں تک کہ تیر کا پھل نکل کر اس کے کندھے تک جا پہنچتا۔میں کہتا یہ لو، آنَا ابْنُ الْأَلْوَعِ وَالْيَوْمُ يَوْمُ التَّضْعِ کہ میں آلوع کا بیٹا ہوں اور یہ دن کمینوں کی تباہی کا دن ہے۔کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! میں ان کو تیر مار تارہا اور انہیں زخمی کر تا رہا اور جب میری طرف کوئی گھڑ سوار آتا تو میں کسی درخت کی طرف آتا اور اس کے نیچے بیٹھ جاتا یعنی درخت کے پیچھے چھپ جاتا اور میں اسے تیر مار کر زخمی کر دیتا یہاں تک کہ جب پہاڑ کا راستہ تنگ ہو گیا اور وہ اس تنگ راستے میں داخل ہوئے تو میں پہاڑ پر چڑھ گیا اور انہیں پتھر مارنے لگا۔یہ لوگ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جانور لوٹ کر لے جارہے تھے ان پر انہوں نے حملہ کیا۔اکیلے تھے۔پہلے تیر مارتے رہے پھر کہتے ہیں کہ درے پر پہنچاوہاں سے پتھر مارنے شروع کیسے اور اسی طرح میں ان کا پیچھا کر تارہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں میں سے کوئی اونٹ ایسا پیدا نہیں کیا جسے میں نے اپنے پیچھے نہ چھوڑ دیا ہو یعنی کہ دڑے کی وجہ سے وہ پیچھے رہ گئے اور وہ لوگ آگے دوڑ گئے اور انہوں نے ان کو میرے اور اپنے در میان چھوڑ دیا۔پھر میں تیر اندازی کرتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے تیس سے زیادہ چادر میں اور تیس نیزے یعنی اپنا وزن ہلکا ہونے کے لیے پھینک دیے۔وہ لوگ دوڑ رہے تھے تو اونٹ چھوڑ دیے۔پھر اپنا سامان بھی پیچھے پھینکنا شروع کر دیا تا کہ آسانی سے دوڑ سکیں۔کہتے ہیں جو چیز بھی وہ پھینکتے جاتے تھے میں ان پر نشان کے طور پر پتھر رکھ دیتا تھا تا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ پہچان لیں یہاں تک کہ وہ ایک تنگ گھائی میں آئے جہاں انہیں بدر فزاری کا کوئی بیٹا ملا۔وہ بیٹھ کر کھانا کھانے لگے اور میں ایک چوٹی پر بیٹھا تھا۔فزاری نے کہا یہ کون شخص ہے جسے میں دیکھ رہا ہوں ؟ انہوں نے کہا اس شخص نے تو ہمیں تنگ کر رکھا ہے۔اللہ کی قسم !یہ صبح سے ہم پر مسلسل تیر اندازی کر رہا ہے یہاں تک کہ اس نے ہم سے سب کچھ چھین لیا ہے۔اس نے کہا چاہیے کہ تم میں سے چار آدمی اس کی طرف جائیں۔حضرت سلمہ بن اکوع یہ کہتے ہیں کہ ان میں سے چار آدمی میری طرف پہاڑ پر چڑھے۔جب وہ میرے اتنے قریب آئے کہ میں ان سے بات کر سکا تو میں نے کہا کہ تم مجھے جانتے ہو ؟ انہوں نے کہا نہیں۔تم کون ہو ؟ میں نے کہا میں سلمہ بن اکوع ہوں۔پھر انہوں نے آگے کافروں کو کہا کہ اس کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو عزت عطا کی ہے کہ میں تم میں سے جس شخص کو پکڑنا چاہوں اسے پکڑ سکتا ہوں لیکن تم میں سے کوئی شخص مجھے پکڑنا چاہے تو نہیں پکڑ سکتا۔چار آدمی جو آئے تھے ان میں سے ایک ذرا ڈر گیا۔اس نے کہا کہ میرا بھی یہی خیال ہے اور وہ چاروں واپس چلے گئے اور میں اپنی جگہ پر بیٹھا رہا یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھوڑے درختوں کے درمیان آتے ہوئے دیکھے۔ان میں سے سب سے پہلے آخرم اسدی اللہ تھے اور ان کے پیچھے ابو قتادہ انصاری اللہ تھے اور ان کے پیچھے مِقداد بن اسود كُنْدی و