خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 195
خطبات مسرور جلد 17 195 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 میرے لیے کھول دیا گیا ہے یہاں تک کہ میں اس میں داخل ہو گیا اور ساتویں آسمان تک پہنچ گیا۔پھر سدرة المنتهی تک چلا گیا۔مجھ سے کہا گیا یہ تمہاری منزل ہے۔حضرت محرز ، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو بکر صدیق کے سامنے یہ خواب بیان کیا جو فن تعبیر کے ماہر تھے تو آپ نے فرمایا کہ شہادت کی خوشخبری ہو ! پھر ایک روز آپ شہید کر دیئے گئے۔آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ یوم الشرح میں غَزْوَةُ الْغَابہ کے لیے روانہ ہوئے، یہ غزوہ ذی قرد بھی کہلا تا تھا جو 6 ہجری میں ہوا۔عمر و بن عثمان بخشی اپنے آباء سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت محرز بن نَضْلہ اللہ جب غزوہ بدر میں شال ہوئے تو آپ 31 تا 32 سال کے تھے اور جب آپ شہید ہوئے تو 37 یا 38 سال کے قریب تھے۔(الطبقات الكبرى الجزء الثالث، صفحه 52 مُخرِز بن نضلة دارا حیاء التراث، بيروت 1996ء) (أسد الغابة في معرفة الصحابة، الجزء الخامس، صفحه 68 محرز بن نضلة دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2008ء) حضرت محرز کی شہادت کا واقعہ یوں بیان ہوا ہے۔حضرت آیاس بن سَلَمَه ، غزوہ ذی قرد کے بارے میں روایت بیان کرتے ہیں کہ میرے والد نے مجھ سے بیان کیا کہ صلح حدیبیہ والے واقعہ کے بعد ہم مدینہ کی طرف واپس جانے کے لیے نکلے۔پھر ہم ایک جگہ اترے۔ہمارے اور بنو یخیان کے درمیان ایک پہاڑ تھا۔وہ مشرک تھے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لیے دعا کی جو اس پہاڑ پر رات کو چڑھے گویا وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے لیے حالات پر نظر رکھنے اور حفاظت کی غرض سے جاسوس کا کام دے یعنی نگرانی کے لیے، حفاظت کے لیے اوپر چڑھے۔دیکھے کہ کوئی دشمن وغیرہ حملہ آور نہ ہو جائے۔حضرت سلمہ بن آنوع اللہ کہتے ہیں میں اس رات دو یا تین مرتبہ چڑھا۔پھر ہم مدینہ پہنچے۔پھر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رباخ نامی آدمی کے ہاتھ اپنے اونٹ بھیجے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام تھا اور میں حضرت طلحہ کے گھوڑے کے ساتھ اس پر سوار ہو کر نکلا اور میں اس کو اونٹوں کے ساتھ پانی پلانے کے لیے جارہا تھا۔جب صبح ہوئی تو عبد الرحمن فَزَارِی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر حملہ کیا۔ساتھ ایک قبیلہ تھا جو دشمن تھا اور سب کو ہانک کر لے گیا اور ان کے چرواہے کو قتل کر دیا۔راوی کہتے ہیں کہ میں نے کہا اے رباخ ! یہ گھوڑا پکڑو اور اسے طلحہ بن عبید اللہ کو پہنچا دو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دو کہ مشرکوں نے آپ کے جانور لوٹ لیے ہیں۔پھر میں ایک ٹیلے پر مدینے کی طرف منہ کر کے کھڑا ہوا اور تین دفعہ پکار ايَا صَبَاحَاهُ: يَا صَبَاحَاةُ! یہ کلمہ اہل عرب اس وقت کہا کرتے تھے جب کوئی دشمن لوٹنے والا اور غارت کرنے والا صبح کو آپہنچتا تھا تو اس کے ساتھ یہ نعرہ مارتے تھے گویابلند آواز سے فریاد مانگی جارہی ہے اور امداد کے لیے اعلان کیا جارہا ہے تاکہ حمایتی جو ہیں وہ فوراًجائیں اور دشمن کا مقابلہ کریں اور اس کو دوڑا دیں۔بعض نے کہا ہے کہ لڑنے والوں کا قاعدہ ہو تا تھا کہ رات ہوتے ہی جنگ بند کر دیتے تھے۔اپنے ٹھکانوں پر چلے جاتے تھے۔صَبَاحَال کے متعلق دوسری روایت یہ بھی ہے۔اور پھر صباحَانُ کہہ کر دوسرے روز لڑنے والوں کو آگاہ کیا جاتا تھا کہ صبح ہو گئی ہے اب جنگ کے لیے پھر تیار ہو جاؤ۔لغات الحدیث میں یہ وضاحت لکھی گئی ہے۔بہر حال کہتے ہیں کہ پھر میں ان لوگوں کے پیچھے تلاش کرتا ہوا اور انہیں تیر مار تا ہو انکلا اور میں رجزیہ اشعار