خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 194
خطبات مسرور جلد 17 194 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ اصحاب جو بدر کے دن شہید کیے گئے اللہ ان کی روحوں کو جنت میں سبز پرندوں میں رکھے گا جو جنت میں کھائیں پئیں گے۔وہ اسی حال میں ہوں گے کہ ان کا رب اچانک ان پر مطلع ہو گا، ظاہر ہو گا اور کہے گا اے میرے بندو! تم کیا چاہتے ہو ؟ پس وہ کہیں گے اے ہمارے رب ! کیا اس سے اوپر بھی کوئی چیز ہے۔جنت میں ہم آئے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ پھر پوچھے گا تم کیا چاہتے ہو ؟ چنانچہ چوتھی مرتبہ صحابہ کہیں گے کہ تو ہماری روحوں کو ہمارے جسموں میں واپس لوٹا دے تاکہ ہم پھر سے ویسے ہی شہید کیے جائیں جیسے ہم پہلے شہید کیے گئے تھے۔(شرح العلامه الزرقاني ، الجزء الثانى ، صفحه 327 ، باب غزوة بدر الكبرى، مكتبه دارالکتب العلميه بیروت۔لبنان 1996ء) پھر اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت وَرَقَه بن ایاس۔حضرت ورقه ی کے نام میں اختلاف پایا جاتا ہے۔آپؐ کا نام وَرَقَہ کے علاوہ وَذَفَه اور ودقه بھی بیان ہوا ہے۔حضرت ورقہ اللہ کے والد کا نام ایاس بن عمر و تھا۔آپ انصار کے قبیلے خزرج کی شاخ بنو لوذان بن غنم سے تعلق رکھتے تھے۔علامہ ابن اسحاق کی روایت کے مطابق اپنے دو بھائیوں حضرت ربیع اور حضرت عمرو کے ہمراہ غزوہ بدر میں شامل ہونے کی توفیق ملی تھی۔حضرت ورقہ اللہ کو غزوہ بدر کے علاوہ غزوہ احد، غزوہ خندق اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ دیگر تمام غزوات میں شرکت کی توفیق ملی۔آپ کی شہادت جنگ یمامہ کے روز حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد خلافت میں 11 ہجری میں ہوئی۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 469 ، الانصار ومن معهم من بنى لوذان وحلفائهم، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)(اسد الغابة جلد 5 صفحه 412 413 ودفة بن ایاس دار الكتب العلمية بيروت 2008ء) (الاصابه في تمييز الصحابه جلد 6 صفحه 471 ، ودقة بن اياس بن عمر و الانصاری، دار الكتب العلمية بيروت 2005ء) اگلے صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت مُحرِزُ بن نَضْلَہ۔ان کی ولدیت نضلة بن عبد الله ہے جبکہ دوسرے قول کے مطابق آپ کے والد کا نام دھب تھا۔آپ کی کنیت ابونضلة تھی۔آپ گورے اور خوبصورت چہرہ والے تھے۔آپ کا لقب فُهَيرَة تھا۔آپ آخرم کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔آپ بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔جبکہ بنو عبدُ الْأَشْهَل انہیں اپنا حلیف بتاتے ہیں۔مُحرِزُ یا اخرم دونوں نام آپ کے ہیں۔حضرت محرز دل کا تعلق مکہ کے قبیلہ بَنُو غَنَم بن دُودَ ان سے تھا۔یہ قبیلہ مسلمان ہو گیا تھا۔اس قبیلے کے مردوں اور عورتوں کو مدینہ کی طرف ہجرت کی توفیق ملی۔ان مہاجرین میں حضرت مُحرِ زُ بن نضلہ یہ بھی شامل تھے۔واقدی کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم بن اسماعیل کو سنا وہ کہتے تھے کہ یومُ الشَّرح، یہ غزوہ ذِي قَرَد اور غَزَوَةُ الْغَابہ کا نام ہے جو 6 ہجری میں ہوا تھا، میں سوائے حضرت مُحرِ ز بن نضلہ کے بنو عبد الاشہل کے گھر سے کوئی اور نہیں نکلا۔وہ حضرت محمد بن مسلمہ کے گھوڑے پر سوار تھے جس کا نام ذُو اللہ تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مُحرِزُ بن نَضْلَلہ اللہ اور حضرت عُماره بن حزم ان کے درمیان عقد مؤاخات قائم فرمایا تھا۔واقدی کے نزدیک آپ غزوہ بدر، غزوہ احد اور غزوہ خندق میں شریک ہوئے تھے۔صالح بن کیسان سے مروی ہے کہ حضرت محرز بن نَضْلہ اللہ نے بتایا کہ میں نے خواب میں ورلے آسمان کو دیکھا کہ وہ