خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 193 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 193

خطبات مسرور جلد 17 193 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 حضرت مُبشر بن عبد المنذر ان کے ہاں قیام کیا۔پھر مہاجرین پے در پے وہاں آنے لگے۔(السيرة النبويه لابن هشام صفحه 335 ، ذِكْرُ الْمُهَاجِرِينَ إِلَى الْمَدِينَةِ، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء) حضرت مُبشر بن عبد المنذر نے اپنے دو بھائیوں حضرت ابولبابہ بن عبد المنذر ، اور حضرت رِفَاعَه بن عبد المُنْذِر نے کے ساتھ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔حضرت رفاعہ یہ ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے تھے۔اسی طرح غزوہ بدر اور غزوہ احد میں بھی شریک ہوئے تے۔غزوہ احد کے دن آپؐ شہید ہوئے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ بدر کی جانب روانہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو لبابہ اللہ کو مدینے کا عامل بنا کر روحاء کے مقام سے واپس روانہ کیا جیسا کہ پہلے بھی ذکر ہو چکا ہے کہ روحاء ایک مقام کا نام ہے۔مدینہ سے چالیس میل کے فاصلے پر ہے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے لیے مال غنیمت اور ثواب میں حصہ مقرر فرمایا۔علامہ ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ حضرت مُبشر بن عبد المُنْذِرِ بنو عمر و بن عوف سے تھے۔آپ ان انصاری صحابہ میں سے تھے جو بدر میں شہید ہوئے۔الله عنا (اسد الغابه فى معرفة الصحابه الجزء الخامس مبشر بن عبد المنذر ، صفحه 53 ، دار الكتب العلمية بیروت لبنان 2008) (الطبقات الكبرى، الجزء الثالث ، صفحه 241 ، واخوه رفاعة بن عبد المنذر، واخوهما ابو لبابة بن عبد المنذر ، داراحياء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء) (لغات الحدیث جلددوم صفحه 149) حضرت عبداللہ بن عمر و بن حرام والے بیان کرتے ہیں کہ میں نے غزوہ احد سے پہلے خواب دیکھا کہ گویا حضرت مُبشر بن عبد المنذر ولی مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم چند روز میں ہمارے پاس آجاؤ گے۔میں نے پوچھا کہ آپ کہاں ہیں تو انہوں نے بتایا کہ میں جنت میں ہوں۔ہم جہاں چاہتے ہیں جنت میں کھاتے پیتے ہیں۔میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ بدر میں شہید نہیں ہو گئے تھے ؟ آپ نے بتایا ہاں کیوں نہیں۔لیکن مجھے پھر زندہ کر دیا گیا تھا۔اس صحابی نے یہ خواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابو جابر اشہادت یہی ہوتی ہے۔“ (المستدرك على الصحيحين جلد 5 صفحه 1840-1841 ،4915، كتاب معرفة الصحابه، ذکر مناقب عبد الله بن عمرو مکتبه نزار مصطفى الباز ،مكة 2000ء) شہید جو ہے وہ پھر اللہ تعالیٰ کے پاس جاتا ہے اور وہاں آزاد پھر تا ہے۔علامہ زرقانی غزوہ بدر کے موقع پر شہید ہونے والے صحابہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ دو صحابہ قبیلہ اؤس میں سے تھے جن میں سے ایک حضرت سعد بن خَيْثَمَہ تھے۔بعض کہتے ہیں کہ طعیمہ بن عدی نے انہیں شہید کیا جبکہ بعض کہتے ہیں کہ عمر و بن عَبدِ وُڈ نے انہیں شہید کیا تھا۔سمہودی نے اپنی کتاب 'وفا میں لکھا ہے کہ اہل سیئر کے کلام سے ظاہر ہے یعنی جو سیرت لکھتے ہیں کہ غزوہ بدر کے موقع پر شہید ہونے والے صحابہ ماسوائے حضرت عبید لا الہ کے بدر میں مدفون ہیں۔حضرت عبیدہ و منہ کی وفات کچھ دیر بعد ہوئی تھی اور وہ صفراء یار وحاء کے مقام پر مدفون ہیں۔طبرانی نے ثقہ راویوں سے روایت کی ہے کہ حضرت ابنِ مسعود نے روایت کرتے ہیں کہ یقیناً