خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 192
خطبات مسرور جلد 17 رضى عنه 192 خطبه جمعه فرمودہ مور محہ 12 اپریل 2019 رکھتے تھے۔آپ کے والد کا نام وهب بن ربیعہ تھا۔ان کا نام ایک روایت میں اُھیب بھی آیا ہے۔ان کی والدہ کا نام دغدبنت تخدم تھا جو کہ بیضاء کے نام سے مشہور تھیں۔اسی وجہ سے حضرت صفوان الله کو ابن بَيْضَاء بھی کہا جاتا ہے۔آپ حضرت سهیل والی ہے اور حضرت سہیل ویلی کے بھائی تھے۔یہ دونوں بھائی ان سهل و لیے اور سُھیل کے علاوہ ہیں جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی کی زمین خریدی تھی۔یہ وہ نہیں ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفوان اللہ کی مؤاخات حضرت رافع بن معلی منہ سے کروائی۔اور ایک روایت کے مطابق آپ کی مواخات حضرت رافع بن عجلان والے سے کروائی گئی۔ان کی وفات کے متعلق بھی مختلف رائے ہیں۔بعض کہتے ہیں کہ حضرت صفوان اللہ عنہ کو غزوہ بدر میں طعيمه بن عَدِی نے شہید کیا تھا اور ایک روایت کے مطابق آپ غزوہ بدر میں شہید نہیں ہوئے تھے بلکہ آپ نے غزوہ بدر سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شرکت کی۔حضرت صفوان اللہ کے بارے میں ایک روایت میں آتا ہے کہ آپ غزوہ بدر کے بعد مکہ واپس لوٹ گئے تھے اور کچھ عرصہ بعد دوبارہ ہجرت کر کے آگئے تھے۔یہ بھی روایت ملتی ہے کہ آپ فتح مکہ تک وہیں رہے یعنی مکہ میں رہے۔حضرت ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سریہ عبد الله بن بخش میں آبوا کی طرف شامل کر کے بھجوایا تھا۔بعض روایات میں آپ کی وفات کا سال 118 ہجری اور 130 ہجری اور 138 ہجری بیان کیا گیا ہے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 33 صفوان بن وهب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت)(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 3 صفحه 358-359 صفوان بن وهب مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء) (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 318 صفوان ابن بيضاء مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) بہر حال یہ ہر جگہ ثابت ہے کہ آپ بدری صحابی تھے۔اگلے صحابی جن کا ذکر ہے وہ حضرت مُبشر بن عبد المنذر ہے ہیں۔حضرت مبشر کے والد کا نام عبد المُنْذِر اور آپ کی والدہ کا نام نَسِيبه بنت زید تھا۔آپ اوس کے قبیلے بنو عمرو بن عوف سے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مُبشر بن عبد المنذر ہے اور حضرت عاقل بن ابو بگیر ی کے در میان عقد مؤاخات قائم فرمایا تھا۔بعض کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عاقل بن ابوبگیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت مجدر بن زیاد اللہ کے درمیان عقدِ مواخات قائم فرمایا تھا۔بہر حال آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور اسی جنگ میں آپ شہید بھی ہوئے۔حضرت سائب بن ابو لبابہ جو حضرت مبشر کے بھائی حضرت ابو لبابہ اللہ کے بیٹے تھے ان سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مُبشر بن عبد المنذر کا مال غنیمت میں حصہ مقرر فرمایا اور معن بن عدی ، ہمارے پاس ان کا حصہ لے کر آئے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 347-348 مبشر بن عبد المنذر ، دار احياء التراث العربی بیروت۔لبنان 1990ء) الله ان کے بھائی، ان کے بھتیجوں کو بھی حصہ ملا۔ہجرت مدینہ کے وقت مہاجرین میں سے حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد اللہ اور حضرت عامر بن ربیعہ ، اور حضرت عبداللہ بن جحش اور ان کے بھائی حضرت ابو احمد بن بخش دیلی نے قبا کے مقام پر