خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 191
خطبات مسرور جلد 17 191 15 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 اپریل 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 12 / اپریل 2019ء بمطابق 12 / شہادت 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آج جن بدری صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں سے پہلا نام ہے حضرت حصین بن حَارِث اللہ کا۔حضرت حصین کی والدہ شخیلہ بنت خُزاعی تھیں۔ان کا تعلق بنو مطلب بن عبد مناف سے تھا۔انہوں نے اپنے دو بھائیوں حضرت طفیل اور حضرت عبیدہ کے ساتھ مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ان کے ساتھ حضرت مسطح بن اثاثہ اور حضرت عباد بن مطلب اللہ بھی تھے۔مدینہ میں آپ نے حضرت عبداللہ بن سَلَمَة عجلانی کے گھر قیام کیا۔روایت کے مطابق آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت محصین یہ کی حضرت عبد اللہ بن جبیر اللہ کے ساتھ مواخات قائم فرمائی۔یہ محمد بن اسحاق کے مطابق ہے۔حضرت حصین و نے غزوہ بدر اور احد سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرکت کی۔حضرت حصین والی کے دو بھائیوں حضرت عبید کار اللہ اور حضرت طفیل ہ نے بھی غزوہ بدر میں شرکت کی۔حضرت حصین ھے کی وفات 132 ہجری میں ہوئی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 30 حصين بن الحارث داراحیاء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء) (الاستيعاب جلد 3 صفحه 141 عبیده بن الحارث دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2002ء) (اسد الغابه جلد اول صفحه 573 حصين بن الحارث - مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت) حضرت محصین ان کے بیٹے کا نام عبد اللہ تھا۔ان کی بیٹیاں خدیجہ اور ھند تھیں۔انہوں نے بھی اسلام قبول کیا۔غزوہ خیبر کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو سووسی غلہ عطا فرمایا۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 30 ذكر الحصين بن الحارث، جلد 8 صفحه 364 تسمية النساء المبايعات من قريش مطبوعه داراحياء التراث العربي بيروت 1996ء) ایک وسقی جو ہے وہ 60 صاع ہوتے ہیں۔اور ایک صاع کچھ کم اڑھائی سیر کے برابر ہوتا ہے تو اس طرح تقریباً 375 من غلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ان کے والد کی وجہ سے عطا فرمایا۔( لغات الحدیث جلد 4 صفحہ 487 " وسق" - جلد 2 صفحہ 648 " صاع " ناشر نعمانی کتب خانہ لاہور 2005ء) حضرت صفوان رضی اللہ تعالیٰ عنہ جن کے والد کا نام وهب بن ربیعہ تھا۔یہ دوسرے صحابی ہیں جن کا ذکر کروں گا۔حضرت صفوان اللہ کی کنیت ابو عمرو ہے اور آپ قبیلہ بَنُو حَارِث بن فھر سے تعلق