خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 190
خطبات مسرور جلد 17 190 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019 میری تیاداری کرنے کے لیے میرے ساتھ رہتے تھے۔تو پھر میں نے ان کی تلاوت اور نوافل کی باقاعدگی دیکھی جو قابل قدر تھی۔کہتے ہیں میں نے ان کو کہا کہ میرے لیے ایک آدھ ملازم رکھ لیتے۔آپ جو تکلیف کرتے ہیں تو ملازم رکھ لیتے ہیں۔وہ میری خدمت کر دیا کرے گا تو انہوں نے کہا کہ جب میں آپ کے پاس موجود ہوں تو ملازم کی کیا ضرورت ہے۔پھر رشید صاحب لکھتے ہیں کہ بڑے نافع الناس وجو د تھے۔نو دس سکول بنوائے۔پھر اگر کبھی ایسا موقع آیا کہ آمد زیادہ نہیں ہوئی اور سکول کے لیے دے نہیں سکے تو ایک موقع پر انہوں نے خود مزدوروں کے ساتھ مزدوری بھی کی اور مزدوروں کو کہا کہ تمہارے سے زیادہ میں کام کرتا ہوں۔یہ کوئی احساس نہیں تھا کہ میں کسی نواب کا بیٹا ہوں یا علاقے کا بڑ از میندار ہوں۔ان کی بیٹی محمودہ سلطانہ کاشف لکھتی ہیں کہ میرے ابوجی کا خلافت کے ساتھ عشق اور وفاداری تو کوئی پوشیدہ چیز نہیں۔ہوش سنبھالتے ہی اپنے والد سے جو سبق اٹھتے بیٹھتے ملاوہ یہ تھا کہ خد اتعالیٰ پر ہمیشہ تو کل رکھنا ہے اور زندگی کے ہر معاملے میں ہمیشہ دعا سے کام لینا ہے۔دعا نہیں تو کچھ نہیں۔خدا تعالیٰ پر بے انتہا بھر وسار کھتے تھے۔انتہائی دلیر اور بہادر انسان تھے۔اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔خدمت خلق میں سرشار رہتے تھے۔اسی طرح ان کے بیٹے سلطان محمد خان کہتے ہیں کہ میرے باپ نے بہت سارا سوشل ورک کیا ہے۔آٹھ سکولوں کی تعمیر کروائی اور دو قبرستانوں کے لیے زمین دی۔آٹھ سکولوں کے لیے زمین بھی دی۔بے شمار لوگوں کو، غریبوں کو نوکریاں دلوائیں اور ان کے کام آتے رہے۔اللہ تعالیٰ ان سے رحمت اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی نیکیوں پر قائم فرمائے اور جماعت اور خلافت سے وابستہ رکھے۔جنازہ جیسا کہ میں نے کہا نماز کے بعد پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 اپریل 2019ء جلد 26 شمارہ 17 صفحہ 05 تا 09)