خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 189
خطبات مسرور جلد 17 189 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019 بھی وہاں بہت ہے اور غریبوں کو تو کوئی حق دیا ہی نہیں جاتا لیکن باوجود اس کے کہ بڑے زمیندار تھے اور علاقے کے معزز تھے غریبوں کی بڑی خدمت کیا کرتے تھے۔ان کی بہن راشدہ سیال صاحبہ ، جو کینیڈا میں ہیں، کہتی ہیں کہ سلطان ہارون خان میرا بھائی بہت خوبیوں کا مالک تھا۔احمدیت کے لیے انتہائی غیرت رکھنے والا، خلافت کے لیے جان قربان کرنے والا، دوستوں کا سچا دوست اور دشمنوں پر بھاری، غرباء اور مساکین کا سہارا تھا۔کہتی ہیں ایک دفعہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے مجھے ایک خط میں تحریر فرمایا کہ تمہارے ابا (کرنل سلطان محمد خان صاحب) احمدیت کے لیے ایک ننگی تلوار تھے۔اور تمہارے بھائیوں میں بھی یہی رنگ پایا جاتا ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے ایک دفعہ ان کو فرمایا تھا، اس علاقے میں ان کی بڑی دشمنی تھی۔اس علاقے کی دشمنی کا عموماً رواج بھی ایسا ہے۔بعض جائیدادوں کی وجہ سے بھی دشمنی ہوتی ہے۔پھر احمدیت کی وجہ سے بھی دشمنی ہوتی تھی تو خلیفہ ثالث نے انہیں کہا کہ گولیاں آئیں گی لیکن اوپر سے گزر جائیں گی۔تمہیں انشاء اللہ کچھ نہیں ہو گا۔یہ لکھتی ہیں کہ خلیفہ ثالث کے اس قول کو پورا ہوتے ہوئے ہم نے دیکھا ہے۔1977ء میں فتح جنگ پولیس سٹیشن پر آپ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ملک سلطان بارون پر گولیاں چلیں اور سر کے بالوں کو جھلساتے ہوئے گزر گئیں لیکن آپ کو کوئی خراش تک نہیں آئی اور اللہ تعالیٰ نے اعجازی رنگ میں محفوظ رکھا۔غرباء اور مساکین کے لیے بہت سخی تھے۔یہ لکھتی ہیں کمزوروں اور بے سہارالوگوں کے لیے سہارا تھے۔آپ کے بڑے بھائی ملک سلطان رشید خان صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے ابا جان مر حوم کے بعد ہمارے گھرانے کے اصل سردار وہی تھے۔میری ہر کوشش کے باوجو د جب بھی سلسلے کا کوئی کام ہو تا وہ ہمیشہ خاکسار سے آگے بڑھ جاتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام خلفائے کرام اور سلسلے کے سچے عاشق تھے۔ایک دفعہ 1974ء کے واقعات کے بعد میرے سامنے ایک بڑے آفیسر نے ان سے کہا کہ آپ اپنے حضرت صاحب پر ایمان کی کیا حالت پاتے ہیں تو پنجابی میں انہیں کہنے لگے کہ لوہے ورگا یعنی خلافت پر میرا ایمان لوہے کی طرح مضبوط ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی ہجرت کے سفر میں کراچی تک ہم رکاب تھے ، ان کے ساتھ شامل ہونے کا موقع ملا اور رشید صاحب لکھتے ہیں کہ میرے پاس جو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کے خطوط محفوظ ہیں ان میں سے ایک خط میں حضور نے، حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے انہیں احمدیت کا جرنیل، اور دوسری جگہ احمدیت کے لیے عشق اور غیرت کی ننگی تلوار قرار دیا۔جہاں تک رات کے نوافل اور قرآن کریم کا تعلق ہے رشید صاحب لکھتے ہیں کہ بہت کم لوگوں کو اس کا علم ہو گا کیونکہ اس کا ذکر بالکل نہیں کرتے تھے لیکن دونوں چیزوں میں بے حد با قاعدہ تھے۔ان کے بڑے بھائی لکھتے ہیں کہ شاید مجھے بھی پتا نہ لگتا اگر 2016ء میں میری شدید بیماری میں ہم دونوں ایک ہی کمرے میں چار ماہ تک اکٹھے نہ رہے ہوتے۔ان دنوں میرے لیے اٹھنا بیٹھنا مشکل تھا۔ایک کمرے میں