خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 188 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 188

188 خطبات مسرور جلد 17 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 اپریل 2019 ہی محترمہ عائشہ صدیقہ صاحبہ بنت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے ساتھ کروائی۔اور یہ خاندان پنجاب کے معزز خاندانوں میں سے اور بڑے نواب خاندانوں میں سے تھا۔ملک امیر محمد خان جو مغربی پاکستان کے گورنر رہے ہیں، نواب کالا باغ کے نام سے مشہور تھے وہ ان کے والد کرنل ملک سلطان محمد صاحب کے ، چازاد بھائی تھے۔ان کے دادا کا نام ملک سلطان سر خرو خان تھا۔اور ان دنوں میں برطانوی بادشاہت تھی جب انڈیا اور پاکستان کالونی تھے۔ان کو نوابی کی وجہ سے بادشاہ کے ہاں ایک مقام بھی حاصل تھا۔ان کو اپنے بیٹے ملک سلطان محمد خان صاحب کے چار سال بعد احمدیت قبول کرنے کی توفیق نصیب ہوئی۔باوجود اس کے کہ دنیا دار لوگ تھے لیکن سعادت تھی، فطرت تھی کہ دین کی طرف رجحان ہو اور اللہ تعالیٰ نے اس سعادت کی وجہ سے ان کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔سلطان ہارون خان صاحب کی شادی صبیحہ حمید صاحبہ بنت چوہدری عبدالحمید صاحب، جو واپڈا میں جی۔ایم ہوتے تھے ، ان کی بیٹی کے ساتھ ہوئی۔خلیفہ المسیح الثالث نے ان کا نکاح پڑھایا تھا اور خلیفتہ المسیح الثالث نے یہ بھی فرمایا کہ چوہدری فتح محمد صاحب سیال جو انگلستان مشن کے بانی تھے، پہلے مبلغ تھے ان کے بارے میں نکاح کے وقت یہ بھی فرمایا کہ چوہدری فتح محمد صاحب سیال میرے محترم بزرگ تھے اور ان کا مجھ پر بہت احسان تھا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے فرمایا کہ مجھے میری چھوٹی عمر میں اور ناتجربہ کاری کی عمر میں اپنے ساتھ لے جاکر میرے تجربے میں بڑی وسعت کے مواقع پیدا کیے اور دیہات میں رہنے والوں کے لیے میرے دل میں جو لگاؤ پوشیدہ تھا اس لگاؤ کو ظاہر ہونے کا موقع بھی مجھے چو ہدری فتح محمد سیال کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ملا۔یہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث فرمار ہے ہیں۔فرماتے ہیں کہ اب بھی میں ایک سادہ دیہاتی سے ، جب میری اس سے ملاقات ہو، بے تکلف بات کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہوں اور وہ خوشی میں ایک شہری سے ملاقات کے وقت محسوس نہیں کرتا کیونکہ شہریوں کو تکلف کی عادت ہوتی ہے اور ان کی اس عادت کی وجہ سے ان سے ملاقات کے وقت بغیر جانے بوجھے ہم بھی تکلف کرنا شروع کر دیتے ہیں۔فرماتے ہیں کہ بہر حال آج میرے اس محسن بزرگ کے نواسے ملک سلطان ہارون خان ابن کرنل سلطان محمد خان کی شادی ہے اور نکاح ہے میں اس کا اعلان کروں گا۔اور پھر فرمایا کہ دوست دعا کریں کہ جس طرح ہمارے بڑوں نے بے لوث اور بے نفس خدمت خدا کے دین کی کی ہے وہی جذبہ خدمت کا اور وہی جذبہ ایثار و قربانی کا ان کی نسلوں میں بھی قائم رہے اور بڑا نمایاں رہے۔(ماخوذ از خطبات ناصر جلد 10 صفحہ 437،440) اللہ تعالیٰ کرے کہ آج جو ان کی وفات سے یہ ذکر ہو گیا ہے تو ملک ہارون صاحب مرحوم کی اولاد بھی احمدیت اور خلافت کے ساتھ اسی تعلق کو نہ صرف قائم رکھنے والی بلکہ مضبوط کر نیوالی ہو۔ان کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔اور جیسا کہ کہا کہ بڑے بیٹے سلطان محمد خان جو ہیں وہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے داماد ہیں۔علاقے کے غریب عوام کی خاص طور پر مستحق عورتوں کی بڑی خدمت کرتے تھے۔ان سے بڑا حسن سلوک تھا۔عورتوں نے بیان کیا ہے کہ ملک صاحب کی زندگی میں ہم علاقے میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی تھیں۔اور اب ان کی وفات کے بعد ہمیں ڈر محسوس ہونے لگا ہے۔اٹک کے علاقے میں ہے ، دشمنی بھی وہاں بہت ہے اور سخت دلی