خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 187
خطبات مسرور جلد 17 187 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 اپریل 2019 تک ہوں۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے ابو جہل کا سر قلم کیا اور اس کا سر لے کر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس طرح میں اللہ کے نزدیک تمام نبیوں سے زیادہ معزز اور مکرم ہوں اور میری امت اللہ کے نزدیک باقی تمام امتوں سے زیادہ معزز اور مکرم ہے اسی طرح اس امت کا فرعون باقی تمام امتوں کے فراعین سے زیادہ سخت اور متشدد ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي أَمَنَتْ بِهِ بَنُوا اسْتَرَاءِيلَ (يونس: 91) قرآن شریف میں سورہ یونس میں آیا ہے کہ جب اسے غرقابی نے آلیا تو اس نے کہا میں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں مگر وہ جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے۔جبکہ اس امت کا فرعون دشمنی اور کفر میں بہت بڑھ کر ہے۔جس طرح کہ مرتے ہوئے ابو جہل کی باتوں سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔اس کے علاوہ روایات میں یہ بھی ذکر ملتا ہے کہ ابو جہل کی ہلاکت کی خبر ملنے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو جہل کا سر دیکھنے پر فرمایا کہ اللهُ الَّذِی لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ۔کہ اللہ وہ ذات ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ فرمایا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي آعَزَّ الْإِسْلَام وَ أَهْلَۀ کہ ہر قسم کی تعریف کا مستحق اللہ ہے جس نے اسلام اور اس کے ماننے والوں کو عزت دی۔اسی طرح یہ ذکر بھی ملتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یقینا ہر امت کا ایک فرعون ہو تا ہے اور اس امت کا فرعون ابو جہل تھا جسے اللہ تعالیٰ نے بہت ہی برے انداز میں قتل کروایا۔(شرح الزرقاني على المواهب اللدنية جلد 2 صفحه 297-298 دار الكتب العلمية بيروت 1996ء) حضرت معاذ بن عمرو بن جموح اللہ کی وفات حضرت عثمان کے دور میں ہوئی۔(الاصابه في تمييز الصحابه جلد 6 صفحه 114 ، معاذ بن عمرو بن جموح ، دار الكتب العلمية بيروت 1995ء) خلیفہ بن خیاط بیان کرتے ہیں کہ مُعاذ بن عمرو بن جموح اللہ کو بدر کے دن ایک زخم لگا تھا۔آپ اس کے بعد حضرت عثمان کے زمانہ تک علیل رہے۔پھر مدینہ میں وفات پائی۔حضرت عثمان نے آپ کا جنازہ پڑھا اور آپ جنت البقیع میں مدفون ہوئے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مُعاذ بن عمرو بن جموح وہ کیا ہی اچھا حص ہے۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 4 صفحه 140-141 ، ذکر مناقب معاذ بن عمرو بن الجموح حدیث 5895-5897 دارالفکر بيروت 2002ء) اللہ تعالیٰ ہزاروں ہزار رحمتیں نازل فرمائے ان لوگوں پر جو اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب کی محبت میں ڈوب کر ان کی رضا کو حاصل کرنے والے بنے۔نماز کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو مکرم ملک سلطان بارون خان صاحب کا ہے جن کی 27 / مارچ کو اسلام آباد میں وفات ہوئی تھی۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کے بڑے بیٹے حضرت خلیفہ المسیح الرابع کے داماد بھی ہیں۔چھوٹی بیٹی سے بیا ہے ہوئے ہیں۔ملک سلطان بارون صاحب پیدائشی احمدی تھے۔ان کے والد کا نام کر نل ملک سلطان محمد خان صاحب تھا جنہوں نے 23 سال کی عمر میں 1923ء میں حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی اور اپنے خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔پھر ان کی شادی حضرت مصلح موعودؓ نے