خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 186
خطبات مسرور جلد 17 186 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 اپریل 2019 معوذ اور معاذ اللہ) نے ابو جہل کو موت کے قریب پہنچا دیا تھا، بعد ازاں حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے اس (صحيح البخاری کتاب المغازی ، باب 8) کا سر تن سے جدا کیا تھا۔امام ابن حجر نے اس احتمال کا اظہار کیا ہے کہ معاذ بن عمرو اور معاذ بن عفراء کے بعد معوذ بن عفراء عنہ نے بھی اس پر وار کیا ہو گا۔" (صحیح البخاری جلد 5 صفحہ 491 حاشیہ ، اردو ترجمہ شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ) اس لیے پہلی دور وایتوں میں ان دونوں بھائیوں کا بھی ذکر ملتا ہے۔دوسری روایت میں دو مختلف لوگوں کا ذکر ملتا ہے اور جو شرح فتح الباری ہے اس میں لکھا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ تینوں ہی ہوں۔علامہ بدرالدین عینی ابو جہل کے قاتلین کی تطبیق کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ابو جہل کو معاذ بن عمرو بن جموح ل اور معاذ بن عفراء میہ اور حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے قتل کیا تھا۔حضرت عبد اللہ نے اس کا سر قلم کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئے۔(عمدة القارى جلد 17 صفحه 120 ، داراحياء التراث العربي بيروت 2003ء) علامہ بدرالدین عینی مزید لکھتے ہیں کہ صحیح مسلم میں ہے کہ جن دونوں نے ابو جہل کو قتل کیا تھا وہ مُعاذ بن عمرو بن جموح اللہ اور مُعاذ بن عفراء لے ہیں۔مُعَاذ بن عفراء منہ کے والد کا نام حارث بن رفاعہ تھا اور عفراء اللہ ان کی ماں تھیں جو عبید بن ثَعْلَبه نجاریہ کی بیٹی تھیں۔اسی طرح بخاری کتاب الجہاد میں باب مَنْ لَّمْ يُخمس الأسلاب میں ذکر آچکا ہے کہ حضرت معاذ بن عمر و تھے جنہوں نے ابو جہل کی ٹانگ کائی اور گرادیا تھا۔پھر مُعَوَّذ بن عفراء نے اس کو مارا یہاں تک کہ اس نے اس کو زمین پر گرادیا۔پھر اس کو چھوڑ دیا جبکہ اس میں ابھی کچھ رمق باقی تھی، جان تھی۔پھر حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے اس پر کاری ضرب لگائی اور اس کا سر جد ا کر دیا۔پھر یہ لکھتے ہیں کہ اگر تو کہے کہ ان تمام باتوں کو یوں اکٹھا بیان کرنے کی کیا ضرورت ہے تو میں یہ کہتا ہوں کہ شاید ابو جہل کا قتل ان سب کا کام تھا اس لیے اکٹھا کیا ہے۔(عمدة القاري جلد 17 صفحه 121-122 حديث 3962 داراحياء التراث العربي بيروت 2003ء) زرقانی کی ایک روایت کے مطابق حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے جب ابو جہل کو دیکھا تو اس کو اس حال میں پایا کہ آخری سانس لے رہا تھا۔اس پر حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے اپنی ٹانگ ابو جہل کی گردن پر رکھ کر کہا کہ اے اللہ کے دشمن ! اللہ نے تجھے رسوا کر دیا ہے۔اس پر ابو جہل نے متکبرانہ انداز میں کہا میں تو کوئی رسوا نہیں ہوا۔اور کیا تم نے مجھ سے بھی معزز کسی اور شخص کو قتل کیا ہے ؟ یعنی مجھے تو اس میں کوئی عار محسوس نہیں ہورہا۔پھر ابو جہل نے پوچھا کہ مجھے بتاؤ کہ میدان کس کے ہاتھ میں رہا۔فتح اور کامیابی کس کے ہاتھ میں رہی ؟ تو حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے جواب دیا کہ اللہ اور اس کے رسول کی فتح ہوئی۔ایک دوسری روایت میں یہ بھی ہے کہ ابو جہل نے کہا اس یعنی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات بھی کہنا کہ میں ساری زندگی اس کا دشمن رہا اور آج اس وقت بھی میں اس کی دشمنی اور عداوت میں انتہا