خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 185
خطبات مسرور جلد 17 185 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019 میں نے کہا ہاں بھیجے۔تمہیں اس سے کیا کام ہے ؟ اس نے کہا مجھے بتلایا گیا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتا ہے اور اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر میں اس کو دیکھ پاؤں تو میری آنکھ اس کی آنکھ سے جدا نہ ہو گی جب تک ہم دونوں میں سے وہ نہ مرجائے جس کی مدت پہلے مقدر ہے۔میں اس پر بڑا حیران ہوا۔پھر دوسرے نے مجھے ہاتھ سے دبایا اور اس نے بھی مجھے اسی طرح پوچھا۔ابھی تھوڑا عرصہ گزرا ہو گا کہ میں نے ابو جہل کو لوگوں میں چکر لگاتے دیکھا۔میں نے کہا دیکھو وہ ہے تمہارا ساتھی جس کے متعلق تم نے مجھ سے دریافت کیا تھا۔یہ سنتے ہی وہ دونوں جلدی سے اپنی تلواریں لیے اس کی طرف لپکے اور اس پر حملہ کر کے دونوں نے اسے قتل کر ڈالا۔پھر وہ دونوں لوٹ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو خبر دی۔آپ نے پوچھا تم میں سے کس نے اس کو مارا ہے۔دونوں نے کہا میں نے اس کو مارا ہے۔آپ نے پوچھا کیا تم نے اپنی تلواریں پونچھ کر صاف کر لی ہیں ؟ انہوں نے کہا نہیں۔آپ نے تلواروں کو دیکھ کر فرمایا کہ تم دونوں نے ہی اس کو مارا ہے اس کا سامان غنیمت مُعاذ بن عمرو بن جموح طلیحہ کو ملے گا اور ان دونوں کا نام معاذ تھا۔مُعاذ بن عفراء ھے اور معاذ بن عمرو بن جموح الا ہے۔عنا (صحيح البخارى كتاب فرض الخمس باب من لم يخمس الاسلاب حدیث 3141) پہلے بھی شروع میں ایک دفعہ معاذ اور مُعوّذ کے واقعات کو بیان کر چکا ہوں اور یہاں پھر ابہام پیدا ہو سکتا ہے۔اس لیے اس کے قتل کا جو واقعہ متفرق کتب حدیث میں اور سیرت میں بھی بیان ہوا ہے اور یہ جو بخاری سے بھی روایت بیان ہوئی ہے اس میں یہ ذکر ہے کہ حضرت معاذ بن عمرو بن جموح اللہ اور حضرت معاذ بن عفراء نے ابو جہل پر حملہ کر کے اسے قتل کیا تھا اور حضرت عبداللہ بن مسعود ی نے ابو جہل کا سر قلم کیا تھا۔دوسری جگہ معاذ اور معوّذ کا ذکر ملتا ہے۔بہر حال اس کے علاوہ بخاری میں ہی ایسی روایات بھی ہیں جب میں یہ ذکر ہے کہ ابو جہل کو عفراء کے دو بیٹوں معاذ اور معوذ نے قتل کیا تھا اور بعد میں حضرت عبد اللہ بن مسعود نے جاکر اس کا کام تمام کیا۔چنانچہ بخاری کی ایک روایت میں اس کی تفصیل یوں بیان ہوئی ہے: حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر کے دن فرمایا کون دیکھے گا کہ ابو جہل کا کیا حال ہوا ہے ؟ حضرت ابن مسعودؓ گئے اور جا کر دیکھا کہ اس کو عفراء کے دونوں بیٹوں معاذ اور معوذ نے تلواروں سے مارا ہے کہ وہ مرنے کے قریب ہو گیا ہے۔حضرت ابن مسعودؓ نے پوچھا کیا تم ابو جہل ہو ؟ حضرت ابن مسعودؓ کہتے ہیں انہوں نے ابو جہل کی داڑھی پکڑی۔ابو جہل کہنے لگا کیا اس سے بھی بڑھ کر کوئی شخص ہے جس کو تم نے مارا یا یہ کہا کہ اس شخص سے بڑھ کر کوئی ہے جس کو اس کی قوم نے مارا ہو ؟ (صحيح البخاری کتاب المغازی باب قتل ابى جهل حديث 3962) یہ دونوں روایتیں بخاری میں ہی ملتی ہیں۔دو نام معاذ کے آتے ہیں اور ایک جگہ معاذ اور معوذ کے نام آتے ہیں۔ایک جگہ دونوں کی ولدیت مختلف ہے۔ایک جگہ ایک ہی باپ کے دونوں بیٹے کہلاتے ہیں۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ابو جہل کے قاتلین کی کہ کس طرح اس کی تطبیق کی جائے، کس طرح اس کی وضاحت ہو ؟ اس کو بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ " بعض روایات میں ہے کہ عفراء کے دو بیٹوں