خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 184
184 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019 خطبات مسرور جلد 17 عمرو بن جموح بنو سلمہ کے سرداروں میں سے تھے اور ان کے بزرگوں میں سے ایک بزرگ تھے۔انہوں نے اپنے گھر میں لکڑی کا ایک بت بنا کر رکھا ہوا تھا جیسا کہ اس وقت کے بڑے لوگ بنا کر رکھتے تھے۔اسے 'مناۃ کہا جاتا تھا۔اس کو معبود بنا کر اس کی تزئین و تطہیر کرتے تھے۔جب بنو سلمہ کے کچھ نوجوان اسلام لے آئے جن میں حضرت مُعاذ بن جبل اور عمرو بن جموح کے بیٹے حضرت معاذ بن عمر و بن جموح اللہ تھے۔یہ ان نوجوانوں میں سے تھے جو اسلام لائے اور عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے تو یہ لوگ رات کو عمرو بن جموح کے بت کدہ میں داخل ہو کر اس بت کو اٹھا کر لے آتے اور اسے بنو سلمہ کے کوڑا کرکٹ میں پھینکنے کے لیے بنائے جانے والے گڑھے میں اوندھا لٹادیتے، پھینک دیتے۔جب صبح عمر و اٹھتے تو کہتے تمہارا بر اہو۔کس نے رات کو ہمارے معبودوں سے دشمنی کی۔پھر اس کو ڈھونڈنے نکل پڑتے یہاں تک کہ جب اسے پالیتے تو اسے دھوتے اور صاف کرتے۔پھر کہتے کہ خدا کی قسم ! اگر میں یہ جان لوں کہ کس نے تیرے ساتھ ایسا کیا تو ضرور میں اسے رسوا کروں گا۔پھر جب رات ہوتی اور عمر دو سو جاتے تو دوبارہ ان کے بیٹے وہی حرکت کرتے۔پھر عمرو بن جموح نے صبح کی اور دوبارہ وہی تکلیف اٹھا کر پھر اسے دھویا پھر صاف کیا۔جب کئی رات یہ واقعہ ہوا تو عمرو بن جموح نے بت کو وہاں سے باہر نکالا جہاں اسے پھینکا گیا تھا پھر اسے دھویا اور صاف کیا۔پھر وہ اپنی تلوار لائے اور اس کے گلے میں لٹکادی اور کہا کہ اللہ کی قسم ! یقینا مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ تیرے ساتھ ایسا کون کرتا ہے پس اگر تجھ میں کوئی طاقت ہے تو اس کو روک لے اور یہ تلوار تیرے پاس پڑی ہے۔بت کے پاس تلوار رکھ دی۔جب شام ہوئی اور عمر و سو گئے تو ان نوجوانوں نے جن میں ان کا بیٹا شامل تھا اس بت سے دوبارہ وہی سلوک کیا۔اس کے گلے سے وہ تلوار لی اور ایک مردہ کتے کو لے کر اس بت کو رسی کے ساتھ اس سے باندھ دیا اور بنو سلمہ کے پرانے کنویں میں پھینک دیا جس میں کوڑا کرکٹ وغیرہ پھینکا جاتا تھا۔صبح جب عمرو بن جموح اُٹھے تو انہوں نے اس بت کو اس جگہ پر نہ پایا جہاں اسے رکھا جاتا تھا پس وہ اسے ڈھونڈتے رہے یہاں تک کہ اس کنویں میں اوندھے منہ مردہ کتے کے ساتھ بندھا ہوا پایا۔جب انہوں نے یہ نظارہ دیکھا تو ان پر حقیقت کھل گئی اور ان کی قوم کے مسلمان لوگوں نے بھی انہیں اسلام کی تعلیم دی تو آپ خدا کی رحمت سے اسلام لے آئے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 207-208 قصة صنم عمرو بن الجموح ، دار ابن حزم بيروت 2009ء) ابن ہشام کی سیرت میں یہ واقعہ اس طرح لکھا ہے کہ بت تو تلوار کے ساتھ بھی کچھ نہیں کر سکا تو ایسے خدا کو پوجنے کا کیا فائدہ! حضرت معاذ بن عمرو بن جموح اللہ ابو جہل کو قتل کرنے والوں میں بھی شامل تھے۔چنانچہ بخاری کی روایت میں درج ہے کہ صالح بن ابراہیم اپنے دادا حضرت عبد الرحمن بن عوف سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بتایا کہ میں بدر کی لڑائی میں صف میں کھڑا تھا کہ میں نے اپنے دائیں بائیں نظر ڈالی تو کیا دیکھتا ہوں کہ دو انصاری لڑکے ہیں۔ان کی عمریں چھوٹی ہیں۔میں نے آرزو کی کہ کاش میں ایسے لوگوں کے درمیان ہو تاجو ان سے زیادہ جوان، تنومند ہوتے۔اتنے میں ان میں سے ایک نے مجھے ہاتھ سے دبا کر پوچھا کہ چا کیا آپ ابو جہل کو پہچانتے ہیں ؟