خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 183
خطبات مسرور جلد 17 183 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019 کو نہ دیکھ سکوں گا۔( تفسیر البغوى جزء 1 صفحہ 450 النساء: 69 ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان پاکستان 1425ھ) علامہ زرقانی لکھتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زید اپنے باغ میں کام کر رہے تھے۔عبد اللہ بن زید کا پھر دوبارہ ذکر شروع ہوتا ہے۔پھر یہ ہے کہ آپ کا بیٹا آپ کے پاس آیا اور آپ کو خبر دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات پاگئے ہیں۔اس پر آپ نے کہا کہ اللهُمَّ أَذْهِبْ بَصَرِى حَتَّى لا أَرى بَعْدَ حَبِيْبِن مُحَمَّدًا أَحَدًا۔کہ اے اللہ ! تو میری نظر کو لے جایہاں تک کہ میں اپنے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کو نہ دیکھ پاؤں۔اس کے بعد ، شرح زرقانی میں یہ لکھا ہے کہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد آپ کی نظر جاتی رہی اور آپ نابینا ہو گئے۔(شرح زرقانى على المواهب اللدنية جزء 9 صفحه 84-85 في وجوب محبته واتباع سنته دار الكتب العلمية بيروت 1996ء) ان کی وفات کے بارے میں لکھا ہے کہ عبد اللہ بن زید کی وفات کے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے۔بعض نے غزوۂ احد کے وفات کا ذکر کیا ہے لیکن اکثر یہ بیان ہوا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن زید تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے تھے اور آپ کی وفات حضرت عثمان کی خلافت کے آخری دور میں 32 1 ہجری میں مدینہ میں ہوئی تھی اور وہ جو نظر والا واقعہ ہے اس سے بھی اگر اس کو صحیح مانا جائے تو یہی لگتا ہے کہ حضرت عثمان کے دور میں ہوئی تھی جبکہ اس وقت ان کی عمر 64 سال تھی۔آپؐ کی نماز جنازہ حضرت عثمان نے پڑھائی۔(المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 5 صفحه 266 کتاب الفرائض ، حدیث 8187، دارالفکر 2001ء) (الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 406 عبد الله بن زيد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت معاذ بن عمرو بن جموح اللہ۔حضرت معاذ بن عمر و ل کا تعلق بنو خزرج کی شاخ بنو سلمہ سے تھا۔آپ بیعت عقبہ ثانیہ اور غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے تھے۔آپ کے والد حضرت عمرو بن جموح والے صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے جو غزوہ احد میں شہید ہوئے تھے۔آپؐ کی والدہ کا نام ھند بنت عمر و تھا۔موسیٰ بن عقبہ ، ابو معشر اور محمد بن عمر واقدی کے نزدیک آپ کے بھائی معوذ بن عمر و والیہ بھی غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔اور آپ کی بیوی کا نام ثبیتہ بنت عمرو تھا جو بنو خزرج کی شاخ بنو ساعدہ سے تھیں۔ان سے آپ کا ایک بیٹا عبد اللہ اور ایک بیٹی امامہ پیدا ہوئیں۔الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 426-427 معاذ بن عمرو۔دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)(السيرة النبوية لابن كثير صفحه 197 فصل في رجوع الانصار ليلة العقبة الثانية الى المدينة دار الكتب العلمية بيروت 2005ء) حضرت معاذ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے تھے لیکن ان کے والد عمرو بن جموح اپنے مشرکانہ عقائد پر بہت سختی سے قائم تھے۔سیرت ابن ہشام میں حضرت معاذ کے والد کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ درج ہے۔کوئی سال ہوا ہے میں نے ان کے واقعہ میں بھی تھوڑا سا بیان کیا تھا کہ جب یہ لوگ، بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہونے والے جو لوگ تھے مدینہ واپس آئے تو انہوں نے اسلام کی خوب اشاعت کی اور ان کی قوم میں کچھ بزرگ ابھی تک اپنے شرکیہ دین پر قائم تھے ان میں سے ایک عمر و بن جموح یہ بھی تھے۔آپ کے بیٹے مُعاذ بن عمر و والی بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے تھے اور اس موقع پر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی تھی۔