خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 182 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 182

سرور جلد 17 182 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019 اس آیت کو ہم اس دلیل کے طور پر لمبی پیش کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے غیر تشریعی نبوت کا مقام حاصل ہو سکتا ہے اور آپ کی پیروی میں ایک شخص صالحیت کے مقام سے ترقی کر کے نبوت کے مقام تک پہنچ سکتا ہے۔بہر حال نبوت کا مقام چاہے وہ غیر تشریعی نبوت ہی ہو اور وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں بھی ہے تو ایک بہت اعلیٰ مقام ہے اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے دیتا ہے اور آنے والے مسیح موعود کے بارے میں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے "نبی اللہ " کے الفاظ استعمال کیسے ہیں۔(صحیح مسلم كتاب الفتن واشراط الساعة باب ذكر الدجال وصفته ومامعه حديث 2937) اس لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں غیر تشریعی نبی مانتے ہیں اور اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام ختم نبوت پر کوئی حرف نہیں آتا بلکہ آپ کا مقام بڑھتا ہے کہ اب نبوت بھی صرف آپ کی غلامی میں ہی مل سکتی ہے اور یہ معنی صرف ہم ہی نہیں کرتے بلکہ پرانے بزرگوں نے بھی کیے ہیں۔چنانچہ امام راغب نے بھی اس کے یہی معنے کیے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد غیر شرعی نبی آپ کی پیروی میں آسکتے ہیں۔( تفسير البحر المحيط جزء3 صفحه 299 النساء : 69 دار الكتب العلمية بيروت 2010ء) بہر حال اس آیت کے ضمن میں یہ ذکر میں نے کر دیا تا کہ وضاحت بھی ہو جائے۔علامہ زرقانی لکھتے ہیں کہ مختلف کتب تفسیر میں یہ واقعہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام حضرت ثوبان کے متعلق ملتا ہے جبکہ تفسیر يَنْبُوعُ الحَياة میں مقاتل بن سلیمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ حضرت عبد اللہ بن زید انصاری تھے جنہوں نے رویا میں اذان دیکھی تھی۔علامہ زرقانی لکھتے ہیں کہ اگر یہ بات درست ہے تو ممکن ہے کہ دونوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی بات کا ذکر کیا ہو اور اس پر یہ آیت نازل ہوئی ہو اور یہ بھی ذکر ملتا ہے کہ ایسی بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی ساتھیوں نے کی تھی۔( شرح زرقاني على المواهب اللدنية جزء 12 صفحه 417-418 خاتمة دار الكتب العلمية بيروت 1996ء) پہلے بیان کردہ واقعہ کے علاوہ تفاسیر میں حضرت ثوبان کا واقعہ اور الفاظ میں بھی بیان ہوا ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ حضرت ثوبان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید محبت تھی اور آپ سے دوری میں زیادہ صبر نہیں کر سکتے تھے۔ایک روز جب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ان کا رنگ بدلا ہوا تھا اور ان کے چہرے سے حزن کے آثار ظاہر ہو رہے تھے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کس چیز کے باعث تمہارا رنگ بدلا ہوا ہے ؟ حضرت ثوبان نے عرض کی کہ یارسول اللہ ! نہ تو مجھے کوئی مرض ہے اور نہ ہی کوئی بیماری ہے ماسوائے اس کے کہ میں آپ کو دیکھ نہ سکا۔یعنی کچھ عرصے سے دیکھا نہیں تھا۔اس لیے مجھ پر شدید وحشت طاری ہو گئی جب تک کہ آپ سے ملاقات نہ ہو گئی۔اسی طرح جب مجھے آخرت کی یاد آئی تو مجھ پر پھر خوف طاری ہوا کہ میں آپ کو نہ دیکھ سکوں گا کیونکہ آپ کا تو انبیاء کے ساتھ رفع کیا جائے گا اور اگر میں جنت میں چلا بھی گیا تو میر امقام وہاں آپ کے مقام سے بہت ہی ادنی ہو گا اور اگر میں جنت میں نہ داخل ہو سکا تو پھر میں کبھی بھی آپ