خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 181 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 181

خطبات مسرور جلد 17 181 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019 تھی انہوں نے اپناوہ مال صدقہ کیا جس کے علاوہ آپ کے پاس کچھ اور نہیں تھا۔سارا مال صدقہ کر دیا۔آپ اور آپ کا بیٹا اس کے ذریعہ زندگی بسر کر رہے تھے۔وہی ان کا ذریعہ معاش تھا۔پس جو بھی جائیداد تھی آپ نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د کر دیا۔جب انہوں نے یہ مال سپر د کر دیا تو اس پر ان کے والد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی کہ یار سول اللہ ! عبد اللہ بن زید نے اپنا مال صدقہ کیا ہے اور وہ اس کے ذریعہ زندگی بسر کر رہے تھے۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن زید کو بلا کر فرمایا کہ یقینا اللہ نے تجھ سے تیر اصدقہ قبول کر لیا جو تو نے دیا۔جو اللہ کے لیے چھوڑ دیا وہ اللہ نے قبول کر لیا۔البتہ اس کو میراث کے طور پر اپنے والدین کو لوٹا دے۔اب یہ میراث کے طور پر والدین کو واپس کر دے۔تو بشیر کہتے ہیں کہ پھر ہم نے اس کو وراثت میں پایا یعنی آگے پھر ان کے بچوں نے اس طرح اس میں سے حصہ لیا۔(معرفة الصحابة لابی نعیم الاصبهاني جلد3 صفحه 149 عبد الله بن زيد۔۔۔حديث 4172 دار الكتب العلمية بيروت 2002ء) ایک موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن زید کو اپنے ناخن بطور تبرک عطا فرمائے۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ حضرت عبد اللہ بن زید کے بیٹے محمد نے بیان کیا کہ ان کے والد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حجتہ الوداع کے موقع پر مٹی کے میدان میں منحر یعنی قربان گاہ میں قربانی کے وقت حاضر تھے اور آپ کے ہمراہ انصار میں سے ایک اور بھی تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانیاں تقسیم کیں تو حضرت عبد اللہ بن زید اور ان کے انصاری ساتھی کو کچھ نہ ملا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں اپنے بال اتروائے اور انہیں لوگوں میں تقسیم کر دیا۔پھر آپ نے اپنے ناخن کٹوائے اور وہ حضرت عبداللہ بن زید اور ان کے انصاری ساتھی کو عطا کر دیے۔(الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 406 عبد الله بن زيد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء) حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! خدا کی قسم ایقینا آپ مجھے میری ذات سے زیادہ محبوب ہیں اور یقینا آپ مجھے میرے اہل سے زیادہ محبوب ہیں اور یقینا آپ مجھے میری اولاد سے زیادہ محبوب ہیں۔میں گھر میں تھا اور آپ کو یاد کر رہا تھا کہ مجھ سے صبر نہ ہوا یہاں تک کہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اب میں آپ کو دیکھ رہا ہوں۔جب مجھے اپنی اور آپ کی موت یاد آئی تو میں نے جان لیا کہ جب آپ جنت میں داخل ہوں گے تو دیگر انبیاء کے ساتھ آپ کا رفع ہو گا اور میں ڈرا کہ جب میں جنت میں داخل ہوں گا تو آپ کو وہاں نہ پاؤں گا۔اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ جبریل اس آیت کے ساتھ نازل ہوئے وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ فَأُولَبِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِينَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ ( النساء:70) کہ اور جو کوئی بھی اللہ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرے تو یہی وہ لوگ ہیں جو ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے یعنی نبیوں میں سے، صدیقوں میں سے، شہیدوں میں سے اور صالحین میں سے۔(تفسیر ابن کثیر جلد2 صفحه 311 النساء : 69 دار الكتب العلمية بيروت 1998ء)