خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 180 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 180

180 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105اپریل 2019 خطبات مسرور جلد 17 اور جو تم نے دیکھا تھا وہ بتاتے جاؤ۔وہ ان الفاظ کے ساتھ اذان دے دے چونکہ اس کی آواز تم سے زیادہ بلند ہے۔پس میں بلال کے ساتھ کھڑا ہو گیا میں ان کو بتاتا جاتا تھا اور وہ اس کے مطابق اذان دیتے جاتے تھے۔راوی کا یہ بیان ہے کہ جب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ اذان سنی تو وہ اپنے گھر میں تھے۔وہ اپنی چادر گھسیٹتے ہوئے نکلے اور کہہ رہے تھے کہ اس کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ یار سول اللہ بھیجا ہے ! میں نے وہی دیکھا جو اس نے دیکھا ہے۔یہ سن کر آپ نے فرمایا کہ سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے۔(سنن ابی داؤد کتاب الصلاة باب بدء الاذان حديث 498 ، باب كيف الاذان حديث 499) ایک دوسری روایت میں اس جگہ یہ الفاظ ملتے ہیں کہ اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ ہی کے لیے سب تعریف ہے پس یہی بات پختہ ہے۔(جامع الترمذى كتاب الصلاة باب ماجاء في بدء الاذان حديث 189) اس کی تفصیل میں سیرت خاتم النبیین میں ، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مختلف تاریخوں سے لے کے بعض باتیں زائد بیان فرمائی ہیں۔وہ بیان کرتے ہیں کہ ابھی تک نماز کے لیے اعلان یا اذان وغیرہ کا انتظام نہیں تھا تو صحابہ عموماً وقت کا اندازہ کر کے خود نماز کے لیے جمع ہو جاتے تھے۔لیکن یہ صورت کوئی قابل اطمینان نہیں تھی۔مسجد نبوی کے تیار ہو جانے پر یہ سوال زیادہ محسوس طور پر پیدا ہوا کہ کس طرح مسلمانوں کو وقت پر جمع کیا جائے۔کسی صحابی نے نصاری کی طرح ناقوس کی رائے دی۔کسی نے یہود کی مثال میں بوق کی تجویز پیش کی۔کسی نے کچھ کہا۔مگر حضرت عمر نے مشورہ دیا کہ کسی آدمی کو مقرر کر دیا جائے کہ وہ نماز کے وقت یہ اعلان کر دیا کرے کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس رائے کو پسند فرمایا اذان سے پہلے حضرت عمر کی ایک یہ رائے تھی حضرت بلال کو حکم دیا کہ وہ اس فرض کو ادا کیا کریں۔چنانچہ اس کے بعد جب نماز کا وقت آتا تھا بلال بلند آواز سے الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ کہہ کر پکارا کرتے تھے اور لوگ جمع ہو جاتے تھے۔بلکہ اگر نماز کے علاوہ بھی کسی غرض کے لیے مسلمانوں کو مسجد میں جمع کرنا ہو تا تو یہی آواز دی جاتی، یہی اعلان کیا جاتا۔اس کے کچھ عرصے کے بعد، پھر آگے ان کا وہی قصہ ہے کہ ایک صحابی حضرت عبد اللہ بن زید انصاری کو خواب میں موجودہ اذان کے الفاظ سکھائے گئے اور انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی اس خواب کا ذکر کیا اور عرض کیا کہ میں نے خواب میں ایک شخص کو اذان کے طور پر یہ یہ الفاظ پکارتے سنا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ خواب خدا کی طرف سے ہے اور عبد اللہ کو حکم دیا کہ بلال کو یہ الفاظ سکھا دیں۔لکھتے ہیں کہ عجیب اتفاق یہ ہوا کہ جب بلال نے ان الفاظ میں پہلی دفعہ اذان دی تو حضرت عمر اسے سن کر جلدی جلدی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یار سول اللہ ! آج جن الفاظ میں بلال نے اذان دی ہے بعینہ یہی الفاظ میں نے بھی خواب میں دیکھتے ہیں اور ایک روایت میں یہ ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کے الفاظ سنے تو فرمایا کہ اسی کے مطابق وحی بھی ہو چکی ہے۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبین مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 271-272) بشیر بن محمد اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زید جنہیں اذان رویا میں دکھائی گئی