خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 179
خطبات مسرور جلد 17 179 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 105 اپریل 2019 سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوچا کہ نماز کے لیے لوگوں کو کیسے جمع کیا جائے ؟ آپ کو عرض کیا گیا کہ نماز کے وقت ایک جھنڈا نصب کر دیا جائے۔جب لوگ اسے دیکھیں گے تو ایک دوسرے کو اطلاع کر دیں گے مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ تجویز پسند نہیں آئی۔راوی کہتے ہیں کہ آپ سے نر سنگا کا ذکر کیا گیا یعنی یہود کے بلانے کے طریق سے جو بلند آواز سے blow کیا جاتا ہے۔آپ نے اس کو بھی پسند نہیں فرمایا کہ یہ یہود کا طریق ہے۔راوی کہتے ہیں پھر آپ سے ناقوس کا ذکر کیا گیا۔آپ نے فرمایا کہ وہ نصاری کا طریق ہے۔حضرت عبداللہ بن زید واپس گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فکر کی وجہ سے فکر مند تھے۔دعا کی تو کہتے ہیں ان کو خواب میں اذان دکھائی گئی۔حضرت عبداللہ بن زید یہ ہی بیان کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں ایک شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ میں ناقوس تھا۔میں نے اس سے پوچھا اے بندہ خدا ! تو اس ناقوس کو بیچے گا۔اس نے کہا تو اس سے کیا کرے گا؟ میں نے کہا کہ ہم اس کے ذریعہ سے نماز کے لیے بلائیں گے۔اس نے کہا تو کیا میں تمہیں وہ بات بتادوں جو اس سے بہتر ہے ؟ میں نے کہا کیوں نہیں ؟ حضرت عبد اللہ کہتے ہیں کہ اس نے کہا پھر کہو اور اذان کے الفاظ دہرائے کہ اللهُ اكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ اَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ - اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ - اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ - اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ - حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ- حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ اللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اس کا ترجمہ بھی بچوں کے لیے اور نو مسلموں کے لیے پڑھ دیتا ہوں ، فائدہ مند ہوتا ہے۔اذان ہم روز سنتے ہیں لیکن پھر بھی بعضوں کو میں نے دیکھا ہے ترجمہ نہیں آتا۔اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔یہ چار دفعہ کہنا ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔یہ دو دفعہ کہنا ہے۔پھر میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔یہ بھی دو دفعہ ہے۔پھر نماز کی طرف آؤ، حَيَّ عَلَى الصَّلاةِ۔نماز کی طرف آؤ۔حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ۔اللہ سب سے بڑا ہے۔یہ پھر دو دفعہ کہنا ہے۔لا إلهَ إِلَّا اللهُ۔اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔پھر کہتے ہیں کہ یہ الفاظ دوہرانے کے بعد وہ شخص مجھ سے تھوڑا سا پیچھے ہٹا اور پھر کہا کہ جب تم نماز کھڑی کرو تو یہ کہا کرو۔پھر تکبیر کے الفاظ دوہرائے کہ اللهُ اَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ - أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللهِ - حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ - اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ - اس میں دو ہی الفاظ اذان سے زائد ہیں۔قَدْ قَامَتِ الصَّلاةُ ہے کہ نماز کھڑی ہو گئی ہے۔نماز کھڑی ہو گئی ہے۔اور پھر وہی اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔پھر کہتے ہیں جب صبح ہوئی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور جو میں نے دیکھا تھا بیان کر دیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یقینا اللہ چاہے تو یہ سچی خواب ہے۔تم بلال کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ