خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 178 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 178

خطبات مسرور جلد 17 178 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 105اپریل 2019 پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت ابو حَنَّهُ مالك بن عمر و۔ابُو حَنَّهُ ان کی کنیت تھی۔مالك بن عمرو ان کا نام تھا۔محمد بن عمر واقدی نے آپ کو شرکائے بدر میں شمار کیا ہے۔آپ کے نام کے بارے میں اختلاف ہے۔بعض روایات کے مطابق آپ کا نام عامر اور ثابت بن نُعمان بھی بیان ہوا ہے۔آپ کی کنیت ابو حبة اور ابوحیہ بھی بیان کی جاتی ہے لیکن محمد بن عمر واقدی کہتے ہیں کہ ابو حبہ کنیت کے دو اشخاص کا ذکر ملتا ہے۔ایک ابو حبة بن غزيه بن عمر و اور دوسرے ابو حَبَّة بن عبد عمر و الْمَازِنِی۔یہ دونوں غزوہ بدر میں شریک نہیں ہوئے تھے۔شاملین بدر میں کسی کی کنیت ابو حبن نہ تھی بلکہ غزوہ بدر میں جو شامل ہوئے ہیں ان کی امل ہوئے ہیں کنیت ابو حنہ تھی۔اس لحاظ سے وہ اپنی بات پر زور دیتے ہیں کہ ابو حنہ ہی ان کی کنیت تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 365 ابو حنه دار الكتب العلمية بيروت 1990ء) (اسد الغابة جلد6 صفحه 63 ابو حبه الانصارى دار الكتب العلمية بيروت 2003ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عبداللہ بن زید بن ثعلبہ۔آپ کو عبداللہ بن زید انصاری کہا جاتا ہے۔آپ کی کنیت ابو محمد تھی۔والد کا نام حضرت زید بن ثعلبہ یہ تھا اور یہ بھی صحابی تھے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بَنُو جسم سے تھا۔آپ بیعت عقبہ میں ستر انصار کے ساتھ شامل ہوئے اور غزوہ بدر اور احد اور خندق اور دیگر غزوات میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرکت کی۔فتح مکہ کے وقت بنو حارث بن خزرج کا جھنڈا آپ کے پاس تھا۔حضرت عبداللہ بن زید اسلام لانے سے قبل عربی لکھنا جانتے تھے جبکہ اس زمانے میں عرب میں کتابت بہت کم تھی۔بہت کم لوگ ہوتے تھے جو لکھنا جانتے ہوں۔حضرت عبداللہ بن زید اللہ کی اولاد مدینہ میں قیام پذیر رہی۔آپ کے ایک بیٹے کا نام محمد تھا جو آپ کی بیوی سعدة بنت حليب سے پیدا ہوئے اور ایک بیٹی اور محمید تھیں جن کی والدہ اہل یمن سے تھیں۔آپ کے بھائی حریث بن زید تھے جو بدری صحابی تھے۔(اسد الغابة جلد3 صفحه 248 عبد الله بن زيد الانصاري دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 405-406 عبد الله بن زيد، حریث بن زيد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء) اور آپ کی ایک بہن کا نام قریبہ بنت زید ، تھا، وہ بھی صحابیہ تھیں۔الطبقات الكبرى جلد 8 صفحه 271 272 قريبة بنت زيد دار الكتب العلمية بيروت 1990ء) حضرت عبداللہ بن زید الی ہے وہ صحابی ہیں جن کو خواب میں اذان کے الفاظ بتائے گئے اور آپ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے متعلق آگاہ کیا جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا کہ وہ ان الفاظ میں اذان دیں جو حضرت عبد اللہ نے خواب میں دیکھے تھے۔یہ واقعہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد سنہ ایک ہجری کا ہے۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 913 عبد الله بن زید دار الجيل بيروت 1992ء) اس کی کچھ تفصیل اس طرح ہے کہ حضرت ابو عُمَيْر بن انس انصاری (انصار میں سے تھے) اپنے چوں