خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 177 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 177

خطبات مسرور جلد 17 177 14 خطبه جمعه فرمودہ مور محد 05 اپریل 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 05 / اپریل 2019ء بمطابق 105 شہادت 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آج جن بدری صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں پہلا نام ہے حضرت خراش بن حيمة انصاری کا۔حضرت خراش کا تعلق خزرج کی شاخ بنو جشم سے تھا۔آپ کی والدہ کانام ایم حبیب تھا۔حضرت خراش ہے۔کی اولاد میں سلمہ اور عبد الرحمن اور عائشہ شامل ہیں۔حضرت خراش پی نے غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی۔احد کے دن آپ کو دس زخم آئے۔آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماہر تیر اندازوں میں سے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 425 خراش بن الصمه، دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) الله غزوہ بدر میں حضرت خراشوں نے ابو العاص کو جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد تھے اسیر بنایا تھا، قید کیا تھا۔(سیرت ابن هشام صفحه 312 اسر ابی العاص ابن الربيع زوج زینب بنت رسول دار ابن حزم بیروت 2009ء) دوسر ا ذکر جن صحابی کا ہے ان کا نام حضرت عبید بن تیهان رویہ ہے۔حضرت عبید بن تیمان کا نام عتيك بن تيمان بھی بیان کیا جاتا ہے۔ان کی والدہ کا نام لیلی بنت عَتِيك تھا۔آپ آبُو الْهَيْثَم بن تیہان کے بھائی تھے اور آپ بنو عبد الْأَشْهَل کے حلیفوں میں سے تھے۔حضرت عبید اللہ ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ میں شامل ہوئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے اور حضرت مسعود بن ربیع کے مابین مواخات قائم فرمائی۔آپ اپنے بھائی حضرت ابُو الهَيْشَم کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور آپ نے غزوہ احد میں شہادت پائی۔آپ کو عِكْرِمہ بن ابو جہل نے شہید کیا۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ جنگ صفین میں حضرت علیؓ کی طرف سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔اس پہ ذرا اختلاف ہے لیکن بہر حال دونوں روایتوں میں ایک مشترک بات ہے کہ آپؐ شہید ہوئے۔آپ کی اولاد میں دو بیٹوں حضرت عبید اللہ اور حضرت عباد کا ذکر ملتا ہے۔طبری کے قول کے مطابق حضرت عباد نے بھی غزوہ بدر میں شرکت کی سعادت پائی جبکہ حضرت عبید اللہ کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔الله الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 342-343 ابو الهيثم بن التيهان ، عبيد بن التيهان- دار الكتب العلمية بیروت 1990ء) (اسد الغابة جلد3 صفحه 153 عباد بن عبيد، صفحه 521 عبيدا بن عبيد بن التيهان صفحه 529 عبيد بن التيهان دار الكتب العلمية بيروت 2003ء)