خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 176 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 176

خطبات مسرور جلد 17 176 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 اور ہمیں نظام جماعت اور خلافت احمدیہ سے وابستہ رکھنے اور نماز با جماعت کے پابند بنانے کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار رہتے تھے۔تبلیغ احمدیت کا شوق بھی بہت تھا۔والدہ کی طرف سے ان کی والدہ کے تمام بھائی اور بہنیں غیر احمدی تھے۔ان کو حتی الوسع تبلیغ کیا کرتی تھیں۔اسی تبلیغ کے نتیجہ میں ان کے ایک بھائی عبد الحمید صاحب کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی اور ان کی اولاد بھی اللہ کے فضل سے خادم سلسلہ ہے۔شور کوٹ میں جب یہ تھیں تو 53ء اور 74ء کے حالات جماعت پر بڑے سخت تھے۔انہوں نے یہ وقت بڑی جرآت اور دلیری سے گزارا اور کسی قسم کا کوئی خوف سامنے نہیں آنے دیا۔یہ لکھتے ہیں کہ 74ء کی شورش کے دوران ہی، ایک دن گاؤں کے نمبر دار کی بیوی ہمارے گھر میں آئی اور نمبر دار کا پیغام دیا کہ احمدیوں کے گھروں پر حملہ کرنے کے لیے جلوس آرہا ہے۔اس لیے مرد باہر کھیتوں میں چھپ جائیں اور عور تیں ہمارے گھر آجائیں۔مگر ہماری والدہ صاحبہ نے جواب دیا کہ ہم گھر میں ہی رہیں گی خواہ مریں یا جئیں۔اور انہی دنوں ایک دفعہ ان کے گھر پہ جلوس آگیا تو گھر میں مرد کوئی نہیں تھا۔صرف بہنیں تھیں اور ان کی والدہ تھیں۔یہ کہتے ہیں کہ جلوس باہر تھا۔ہاتھ میں ایک کلہاڑی لے کر گھر کے صحن میں شہلتی رہیں اور باہر کسی نے آواز دی کہ ان کے گھر پر حملہ کرو تو انہوں نے اندر سے آواز دی کہ اگر کوئی بھی دیوار پھلانگ کر آیا تو میں تمہارا سر تمہارے جسم سے علیحدہ کر دوں گی۔اور اسی طرح کروں گی جس طرح حضرت صفیہ نے سر اٹھا کر باہر پھینک دیا تھا۔بہر حال یہ جرآت دیکھ کر مخالفین وہاں سے چلے گئے۔71ء میں اُن کے ایک بیٹے جو فوج میں تھے جنگی قیدی تھے ، فوج میں تھے یا ویسے سرکاری ملازم تھے بہر حال جنگی قیدی تھے۔تین سال کا عرصہ وہ جنگی قیدی رہے۔بڑے صبر سے انہوں نے وہ وقت گزارا اور ان کے واپس آتے ہی پہلے انہیں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کی خدمت میں پیش کیا۔کہتے ہیں ہماری والدہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق تھا اور ہمیشہ گھر میں باتیں ہوتی تھیں۔یہی کہا کرتی تھیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات سناؤ۔آخری وقت میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتیں کرتی تھیں کہ وہ آرہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی اور نسلوں کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 / اپریل 2019ء جلد 26 شمارہ 16 صفحہ 05 تا 09)