خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 175
خطبات مسرور جلد 17 175 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 اب میں بعض فوت شدگان کے بارے میں بتاؤں گا جن کا ابھی جنازہ پڑھا جائے گا۔ان میں سے ایک ربوہ کے مکرم غلام مصطفی اعوان صاحب ہیں۔16 مارچ کو 78 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجعون۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے پیدائشی احمدی تھے۔ان کے خاندان میں احمدیت آپ کے دادا دیوان بخش صاحب کے ذریعہ آئی۔مرحوم پنجوقتہ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، تقوی ،شعار ، ہمدرد، خیر خواہ، خلیق، ملنسار، سادہ طبیعت کے مالک تھے۔بڑے دعا گو تھے۔مہمان نواز تھے۔غریب پرور تھے۔صلہ رحمی کرنے والے تھے۔دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے، نیک، مخلص انسان تھے۔نظام جماعت اور خلافت سے گہر اعقیدت کا تعلق تھا۔ملازمت کے سلسلے میں یہ سعودی عرب بھی رہے اور سعودی عرب رہنے کے دوران ان کو نو مرتبہ حج بیت اللہ کی توفیق ملی اور بے شمار مر تبہ عمر بے کرنے کی توفیق ملی۔آپ کو خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں تعمیراتی کام کرنے کی بھی توفیق ملی۔اللہ کے فضل سے موصی تھے اور ایک دن اچانک جب آپ کی طبیعت خراب ہو گئی تو ان کو پہلی فکر یہی تھی کہ میں نے حصہ جائیداد ادا کرنا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے صحت دی تو فوری طور پر اپنی کچھ جائیداد بیچ کر اپنا حصہ جائیداد ادا کیا۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا احمد مرتضیٰ ہے جو جر منی میں ہے۔چار بیٹیاں ہیں۔دو داماد محمد جاوید صاحب مبلغ سلسلہ زیمبیا ہیں اور جمیل احمد صاحب تبسم صاحب مبلغ رشیا ہیں اور بطور واقف زندگی وہاں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔مرحوم کی بیٹیاں جو ان مبلغین سے بیاہی ہوئی ہیں اور اپنے واقف زندگی خاوندوں کے ساتھ بیرون ملک ہیں اور بیرون ملک ہونے کی وجہ سے والد کی وفات کے وقت وہاں جا نہیں سکیں اور یہ صدمہ بھی ان کو پردیس میں برداشت کر نا پڑا۔اللہ تعالیٰ ان کو صبر اور حوصلے سے برداشت کی توفیق دے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔دوسر اجنازہ مکرمہ امتہ الحئی صاحبہ اہلیہ محمد نواز صاحب کا ٹھگڑھی کا ہے جن کی 15 مارچ کو وفات ہوئی۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔ان کا تعلق قادیان کے نواحی گاؤں بگول سے تھا۔ابھی دوسال کی تھیں کہ آپ کے والد کا انتقال ہو گیا اور آپ کے تایا محمد ابراہیم نے ان کی پرورش کی۔مرحومہ پیدائشی احمدی تھیں۔ان کے خاندان میں احمدیت 1903ء میں آئی تھی۔قیام پاکستان کے بعد اپنے تایا کے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے جڑانوالہ آکر رہائش اختیار کی اور پھر وہاں سے 1981ء میں انہوں نے بچوں کی تعلیم وغیرہ کے لیے ربوہ ہجرت کی اور آخر دم تک ربوہ میں ہی قیام کیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کو چھ بیٹیوں اور پانچ بیٹیوں سے نوازا۔ایک بیٹی ان کی چھوٹی عمر میں وفات پاگئی تھیں۔اپنی اولاد میں سے بچوں کو وقف کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور پھر اولاد در اولاد یہ سلسلہ جاری ہے۔ان کے بڑے بیٹے رانا فاروق احمد صاحب نظارت دعوت الی اللہ میں مربی سلسلہ ہیں۔چھوٹے حافظ محمود احمد طاہر صاحب جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں بطور استاد خدمت بجا لا ر ہے ہیں۔والدہ کے جنازے کے لیے پاکستان نہیں جاسکے تھے۔اسی طرح ایک پوتا مربی سلسلہ ہے۔ایک نواسہ مربی سلسلہ گھانا میں ہے۔ایک پوتا اور ایک پوتی حافظ قرآن ہیں اور بہت ساری پوتیوں اور نواسیوں کی شادیاں انہوں نے مربیان میں، واقفین زندگی میں کی ہیں۔ان کے بیٹے حافظ محمود بیان کرتے ہیں کہ ہمارے والدین ساری زندگی خدمت سلسلہ کو ترجیح دیتے رہے