خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 174 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 174

خطبات مسرور جلد 17 174 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 سے پتا چلتا ہے کہ بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبان دی کو <mark>گھر</mark> میں <mark>نماز</mark> پڑھنے کی اجازت مرحمت فرمائی تھی۔شروع میں منع کیا پھر اجازت دے دی۔چنانچہ بخاری میں روایت ہے کہ حضرت عتبان بن مالک اللہ اپنی قوم کی امامت کیا کرتے تھے اور وہ نابینا تھے اور یہ کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یارسول اللہ! اند ھیرا اور سیلاب ہوتا ہے۔بارش زیادہ ہو جاتی ہے۔اندھیرا ہوتا ہے۔نیچے وادی میں پانی بہ رہا ہوتا ہے۔میں نابینا ہوں۔اس لیے یار سول اللہ ! میرے <mark>گھر</mark> میں <mark>نماز</mark> پڑھیے جسے میں <mark>نماز</mark> گاہ بناؤں۔ایک دن حاضر ہوئے اور یہ کہا میرا یہاں آنا مشکل ہو جاتا ہے آپ میرے <mark>گھر</mark> آئیں اور میرے <mark>گھر</mark> میں میں نے ایک جگہ بنائی ہے وہاں <mark>نماز</mark> پڑھ لیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور پوچھا تم کہاں پسند کرتے ہو کہ میں <mark>نماز</mark> پڑھوں ؟ انہوں نے <mark>گھر</mark> میں ایک طرف اشارہ کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ <mark>نماز</mark> پڑھی۔الطبقات الكبرى جلد3 صفحه 415 عتبان بن مالك دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (صحیح بخاری كتاب الاذان باب الرخصة في المطر والعلة ان يصلي في رحله حديث 667) پس اگر خاص حالات میں <mark>گھر</mark> میں <mark>نماز</mark> کی اجازت دی تو وہاں بھی باقی روایتوں سے ثابت ہو تا ہے کہ آپ لوگوں کو جمع کر کے وہاں <mark>نماز</mark> پڑھایا کرتے تھے کیونکہ موسم کی سختی کی وجہ سے ، راستے کی روک کی وجہ سے لوگ مسجد میں جا نہیں سکتے تھے۔تو عذر کوئی نہیں۔اگر بعد میں اجازت دی بھی تھی تو اس لیے کہ وہاں ان کے <mark>گھر</mark> کے ایک حصہ میں <mark>باجماعت</mark> <mark>نماز</mark> ہو۔چنانچہ اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب صحیح بخاری کی كتاب الاذان کے بَاب الرَّحْصَةُ فِي الْمَطَرِ وَالْعِلَّةِ أنْ يُصَلِّي فِي رَخلِہ یعنی بارش یا کسی اور سبب سے اپنے ٹھکانوں میں <mark>نماز</mark> پڑھنے کی اجازت کی شرح میں تحریر فرماتے ہیں کہ امام موصوف ( یعنی امام بخاری) معذوری کے وہ حالات پیش کر رہے ہیں جن میں <mark>باجماعت</mark> <mark>نماز</mark> پڑھنے سے مستثنیٰ کیا جانا چاہیے تھا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی <mark>گھر</mark> میں تنہا پڑھنے کی اجازت نہیں دی، (یہ اذن نہیں دیا کہ <mark>گھر</mark> میں اکیلے پڑھ لیا کرو) حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ حتی الامکان احکام کے نفاذ میں سہولت مد نظر رکھتے تھے۔یہی ہو تا تھا کہ دین کے معاملے میں جہاں آسانی پید ا ہو سکتی تھی وہاں آسانی پیدا کی جائے لیکن آپ نے ان کو علیحدہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔اجازت دی بھی تو اس صورت میں کہ <mark>باجماعت</mark> پڑھنی ہے۔پھر لکھتے ہیں کہ حضرت عتبان پہلے نا بینا تھے۔راستے میں نالہ بہتا تھا اور بعض روایتوں میں آتا ہے کہ انہوں نے <mark>گھر</mark> میں <mark>نماز</mark> پڑھنے کی اجازت مانگی تو آپ نے انہیں اجازت دی مگر <mark>باجماعت</mark> <mark>نماز</mark> پڑھنے کی صورت میں۔یہ فرمایا کہ <mark>باجماعت</mark> <mark>نماز</mark> پڑھو گے تو اجازت ہے۔پھر آپ لکھتے ہیں کہ اگر <mark>نماز</mark> فریضہ تنہا پڑھی جاسکتی تھی تو آپ حضرت عتبان اللہ کو معذور سمجھ کر <mark>گھر</mark> میں تنہا <mark>نماز</mark> پڑھنے کی ضرور اجازت دیتے۔(ماخوذ از صحیح بخاری جلد 2 صفحہ 66 کتاب الاذان باب الرخصة في المطر و العلة ان يصلى في رحله حدیث 667- از نظارت اشاعت ربوہ) پس ہمیشہ اس بات کو یا درکھنا چاہیے کہ یہاں بھی اگر فاصلے زیادہ ہیں، سواری نہیں ہے ، وقت نہیں ہوتا تو جس طرح کہ کئی دفعہ کہہ چکا ہوں احمدیوں کو بھی چاہیے کہ اپنے <mark>گھر</mark>وں میں <mark>نماز</mark> سینٹر بنائیں اور ہمسائے اکٹھے ہو کر وہاں <mark>باجماعت</mark> <mark>نماز</mark> پڑھا کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان احکامات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔