خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 173
خطبات مسرور جلد 17 173 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 حضرت عمرؓ بیان فرماتے ہیں کہ میں اور انصار میں سے میرا ایک پڑوسی بنو اميه بن زيد، (بنو اميه بن زید بستی کا نام ہے) میں رہتے تھے۔اور یہ مدینہ کے ان گاؤں میں سے ہے جو آس پاس اونچی جگہ پر واقع تھے۔اور ہم باری باری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاتے تھے۔ایک دن وہ جاتا تھا اور ایک دن میں جاتا تھا۔اور جب میں جاتا تھا تو میں اس دن کی وحی وغیرہ کی خبریں اس کے پاس لاتا تھا اور جب وہ جاتا تھا تو وہ ایسے ہی کرتا تھا۔کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میرا انصاری ساتھی اپنی باری کے دن گیا اور آکر میرے دروازے کو زور سے کھٹکھٹایا اور میرے بارے میں پوچھا کیا وہ یہیں ہیں ؟ اس پر میں گھبرایا اور باہر نکلا تو اس نے کہا بہت ہی بڑا حادثہ ہوا ہے۔حضرت عمرؓ نے کہا۔یہ سن کر میں حفصہ کے پاس گیا تو دیکھتا ہوں کہ وہ رو رہی ہیں۔میں نے پوچھار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں طلاق دے دی ہے ؟ کہنے لگیں کہ میں نہیں جانتی۔پھر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور میں نے کھڑے کھڑے پو چھا کیا آپ نے بیویوں کو طلاق دے دی ہے؟ فرمایا نہیں۔اس پر میں نے کہا اللہ اکبر۔(صحیح بخاری کتاب العلم باب التناوب في العلم حديث 89) روایات کے مطابق بعض جگہ تفصیل بھی ملتی ہے۔لمبا واقعہ بیان ہوا ہے کہ ایک مہینے کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو علیحدہ کر لیا تھا اور نہ صرف بیویوں سے بلکہ صحابہ سے بھی علیحدہ ہو گئے تھے۔اس وجہ سے یہ تاثر پید اہو گیا کہ طلاق دے دی ہے۔کسی وجہ سے ناراضگی ہے۔بہر حال جو بھی وجوہات تھیں وہ اور تھیں لیکن یہ وجہ نہیں تھی۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے بخاری کی حدیث کی شرح میں اس بات سے کہ حضرت عمر نے بیان فرمایا کہ ایک دن میں جاتا تھا اور ایک دن میرے دوسرے ساتھی جاتے تھے لکھا ہے کہ " اگر کسی کو علم سیکھنے کے لیے پوری فراغت نہ ملتی ہو تو وہ کسی کے ساتھ باری مقرر کر سکتا ہے جیسا کہ حضرت عمرؓ نے حضرت عتبان بن مالک انصاری کے ساتھ باری مقرر کی تھی۔صحابہ کے شوق کا اس سے بھی پتا چلتا ہے کہ کام کاج چھوڑ کر تین چار میل سے آکر سارا دن اسی کام میں صرف کر دیتے۔" (صحیح بخاری کتاب العلم باب التناوب في العلم حدیث 89۔جلد 1 صفحه 165 از نظارت اشاعت ربوه) لیکن علامہ عینی بخاری کی شرح عمدۃ القاری میں تحریر کرتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ پڑوسی حضرت عتبان بن مالک اللہ تھے لیکن صحیح یہ ہے کہ حضرت عمر کے پڑوسی اوس بن خولی تھے۔(ماخوذ از عمدة القارى جلد 20 صفحه 256 كتاب النكاح باب موعظة الرجل ابنته بحال زوجھا۔حدیث 5191 دار الكتب العلميه بيروت 2001ء) بہر حال حضرت عمرؓ نے تو اس کی روایت میں جو بیان فرما یا وہی بیان ہو تا ہے۔ایک روایت میں ہے کہ حضرت عتبان بن مالک اللہ نے جب ان کی بینائی چلی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے <mark>نماز</mark> <mark>باجماعت</mark> سے تخلف کی اجازت چاہی کہ آنہیں سکتا، مسجد میں نہیں آسکتا مجھے اجازت دی جائے۔آپ نے فرمایا کیا تم اذان کی آواز سنتے ہو ؟ حضرت عتبان وں نے کہا جی۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اس کی اجازت نہیں دی۔یہ مشہور حدیث ہے اکثر پیش کی جاتی ہے۔لیکن اس کی کچھ تفصیل بھی ہے۔صحیح بخاری کی روایت