خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 172 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 172

خطبات مسرور جلد 17 172 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم محض اللہ کے ایک رسول ہیں اور کتنے ہی نبی تھے جن کے ساتھ مل کر بہت سے ربانی لوگوں نے قتال کیا۔جب حضرت سالم دل گر گئے تو ساتھیوں سے پوچھا کہ ابو حذیفہ کا کیا حال ہے۔لوگوں نے جواب دیا کہ وہ شہید ہو گئے ہیں۔پھر ایک اور آدمی کا نام لے کر پوچھا کہ اس نے کیا کیا تو جواب ملا کہ وہ بھی شہید ہو گئے ہیں۔اس پر حضرت سالمہ اللہ نے کہا کہ مجھے ان دونوں کے درمیان میں لٹا دو۔جب آپ شہید ہو گئے تو بعد میں حضرت عمرؓ نے ان کی میراث ثبیتہ بنت یعار کے پاس بھیجی۔انہوں نے حضرت سالمہ اللہ کو آزاد کیا تھا لیکن انہوں نے اس میراث کو قبول نہ کیا اور ساتھ یہ کہا کہ میں نے ان کو سائبہ بنا کر یعنی محض خدا کی راہ میں آزاد کیا تھا۔اس کے بعد حضرت عمرؓ نے ان کی میراث کو بیت المال میں جمع کر وا دیا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 384 سالم مولى ابى حذيفه مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) محمد بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ جنگ یمامہ میں جب مسلمان منتشر ہو گئے تو حضرت سالم اللہ نے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ کے ساتھ اس طرح نہیں کیا کرتے تھے یعنی بھاگ نہیں جایا کرتے تھے۔انہوں نے اپنے لیے ایک گڑھا کھودا اور اس میں کھڑے ہو گئے۔اس دن آپ کے پاس مہاجرین کا جھنڈا تھا۔اس کے بعد آپ بہادری سے لڑتے لڑتے شہید ہوئے۔آپ جنگ یمامہ جو 12 / ہجری میں ہوئی تھی اس میں شہید ہوئے اور یہ واقعہ حضرت ابو بکر کے دورِ خلافت میں ہوا۔طبقات الکبری کا یہ حوالہ ہے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 64-65 سالم مولى ابی حذيفة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ جب حضرت سالم اللہ شہید ہوئے تو لوگ کہتے تھے گویا قرآن کا ایک چوتھائی حصہ چلا گیا۔(المستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحه 251-252 كتاب معرفة الصحابه باب ذکر مناقب سالم مولى ابی حذیفة حديث ،5004 دار الكتب العلميه بيروت 2002ء) یعنی جن چار علماء کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لیا تھا کہ ان سے قرآن سیکھو، ان میں سے ایک چلا گیا۔اگلے جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عتبان بن مالک۔حضرت عتبان بن مالك و کا تعلق خزرج کی شاخ بنو سالم بن عوف سے تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے اور حضرت عمرؓ کے در میان مواخات قائم فرمائی۔آپ غزوہ بدر، احد اور خندق میں شامل ہوئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں آپ کی بینائی جاتی رہی تھی۔آپ کی وفات حضرت معاویہ کے دور حکومت میں ہوئی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 415-416 عتبان بن مالك مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں نزول فرمایا تو حضرت عتبان بن مالك واللہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ آگے بڑھ کر آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ ان کے یہاں قیام کریں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اونٹنی کو چھوڑ دو کہ یہ اس وقت مامور ہے یعنی جہاں خدا کا منشاء ہو گا وہاں یہ خود بیٹھ جائے گی۔(سیرت ابن هشام صفحه 228-229 اعتراض القبائل له تبغى نزوله عندها مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء) (ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 267-268) ย