خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 171 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 171

خطبات مسرور جلد 17 171 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 تلخ کلامی بھی ہوئی۔اس پر حضرت عمر بن خطاب نے کہا یار سول اللہ ! میں ان دونوں کو جانتا ہوں۔ایک میرا بیٹا عبد اللہ ہے اور دوسرے سالِم مولی ابوحذیفہ ہی ہیں۔ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کو بلا کر فرمایا کہ ان لوگوں کی طرف جاؤ اور معاملہ دیکھو کہ کیا معاملہ ہوا ہے ؟ کیوں ایسا ہوا ہے ؟ اور جاہلیت والے معاملے کو اپنے قدموں تلے مسل دو۔یہ بالکل جہالت کی باتیں ہوئی ہیں۔اس کو بالکل ختم کر دو۔چنانچہ حضرت علی اس مال کو لے کر گئے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیا تھا۔حضرت علی کو صرف بھیجا نہیں بلکہ بہت سامال ساتھ دے کر بھیجا تھا اور آپ نے ان لوگوں کا جو بھی جانی اور مالی نقصان ہو اتھا اس کی دیت ادا کی۔مال اس لیے بھیجا تھا کہ غلط طریقے سے جو جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس کی دیت ادا کی جائے۔اس کے بعد بھی حضرت علی کے پاس کچھ مال بیچ رہاتو آپ نے ان لوگوں سے پوچھا کیا کسی جانی اور مالی نقصان کی دیت ادا ہو نا رہ گئی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں۔بڑے انصاف سے سب کچھ ہو گیا۔کچھ نہیں رہلہ اس پر حضرت علی نے کہا کہ میں پھر بھی اس احتیاط کے ماتحت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رہتی ہے یہ مال تمہیں دے دیتا ہوں کیونکہ جو وہ جانتے ہیں وہ تم لوگ نہیں جانتے۔چنانچہ آپ ان کو یہ مال دے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لوٹے اور آپ کو اس کی اطلاع دے دی کہ اس طرح میں کر آیا ہوں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے بخوبی اس کام کو انجام دیا ہے۔پھر آپ نے قبلہ رخ ہو کر دونوں ہاتھ بلند کر کے تین مرتبہ یہ دعا کی کہ اللهم اني ابْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدُ ابْنُ الولید کہ اے اللہ ! میں اس سے جو خالد بن ولید نے کیا ہے تیرے حضور براءت کا اظہار کرتا ہوں۔(سیرت ابن هشام صفحه 557-558 باب مسیر خالد بن الوليد بعد فتح مكة الى بنى جذيم الخ۔دار ابن حزم بیروت 2009ء)(صحيح البخاری کتاب المغازی باب بعث النبی یا اللہ خالد بن الوليد الى بنى جذیمه حدیث 4339) یہ بڑا غلط کام ہو ا ہے۔پس اپنوں نے بھی اگر کوئی ظلم کیا ہے یا غلطی کی ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف اس سے بیزاری کا اظہار فرمایا اور روکا بلکہ اس کا مداوا بھی کیا۔ان کو دیت بھی ادا کی اور مظلوم کی تسکین کے سامان بہم پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔باوجود اس کے کہ وہ لوگ دشمن بھی تھے جنہوں نے ہتھیار اٹھائے تھے لیکن آپ نے پسند نہیں کیا کہ اس طرح ہو۔یہ تھا آپ کے انصاف کا معیار۔ابراهيم بن حنظلہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جنگ یمامہ کے روز حضرت سالم مولی ابو حذیفہ اللہ سے کہا گیا کہ آپ جھنڈے کی حفاظت کریں جبکہ بعض نے کہا کہ ہمیں آپ کی جان کا ڈر ہے۔اس لیے ہم آپ کے علاوہ کسی اور کے سپر د جھنڈا کرتے ہیں۔اس پر حضرت سالمہ نے کہاتب تو میں بہت بر احامل قرآن ہوں۔یعنی مجھے تو قرآن کریم کا بڑا علم ہے اور اس علم رکھنے کے باوجود اگر میں اس پر عمل کرنے والا نہیں تو پھر یہ بہت بری بات ہے یا یہ کہ اگر جان کے خوف سے ایک اہم فریضہ جو ہے اور قرآن کریم کا جو حکم ہے اس سے میں بچنے والا بنوں تو ایسے علم قرآن کا پھر کیا فائدہ ؟ بہر حال لڑائی کے دوران جب آپ کا دایاں ہاتھ کٹ گیا تو آپ نے اپنے بائیں ہاتھ میں جھنڈا تھامے رکھا اور جب بایاں ہاتھ بھی کٹ گیا تو جھنڈے کو گردن میں دبالیا اور یہ پڑھنے لگے کہ وَمَا مُحمد إِلَّا رَسُولُ۔(آل عمران:145) وَكَأَيِّنْ مِنْ نَّبِيِّ قَتَلَ مَعَهُ رِبْتُونَ كَثِيرُ (آل عمران:147)۔