خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 170
خطبات مسرور جلد 17 170 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 پرانے بزرگوں کے ناموں پر رکھا کرتے تھے۔حضرت عبداللہ بن عمر و ل سے مروی ہے کہ ایک غزوہ میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔کچھ لوگ گھبر اگئے تھے۔جنگ کی بڑی شدت ہوئی تو کچھ لوگ گھبرا گئے۔کہتے ہیں کہ میں اپنا ہتھیار لے کر نکلا تو میری نظر حضرت سالم مولی ابی حذیفہ اللہ پر پڑی۔ان کے پاس بھی اپنے ہتھیار تھے۔چہرے پر وقار اور سکینت تھی۔کوئی گھبراہٹ نہیں تھی اور وہ پیش قدمی کر رہے تھے۔میں نے کہا کہ میں اس نیک آدمی کے پیچھے چلوں گا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچ گئے اور آپ کے ساتھ بیٹھ گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ناراضگی کی حالت میں نکلے اور فرمانے لگے کہ لو گو یہ کیسی گھبراہٹ اور کیسا خوف ہے! کیا تم اس بات سے عاجز آگئے کہ جیسی ہمت ان دونوں مومنوں نے دکھائی ہے تم بھی دکھاؤ۔التاريخ الكبير جلد 6 صفحه 127 باب العين حديث 8538 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2001ء) کوئی گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیے۔جس طرح کہ حضرت سالم اور ساتھ ان کے یہ تھے جنہوں نے عہد کیا اور بغیر کسی گھبراہٹ کے اس کڑے وقت میں بھی باقاعدہ ڈٹے رہے۔ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے مواقع کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ کے ارد گرد علاقوں میں چھوٹے چھوٹے لشکر بھیجے تا کہ وہ ان قبائل کو اسلام کی طرف بلائیں لیکن ان لشکروں کو جنگ کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔تبلیغ کرنے کے لیے بھیجا تھا اور یہ فرمایا تھا کہ جنگ نہیں کرنی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خالد بن ولید کو قبیلہ بنو جذیمہ کی طرف دعوت اسلام کے لیے بھیجا۔جب انہوں نے حضرت خالد کو دیکھا تو ہتھیار اٹھا لیے۔حضرت خالد نے ان سے کہا لوگ مسلمان ہو چکے ہیں ، اب ہتھیار اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ان میں سے ایک شخص تخدم نے کہا کہ میں ہر گز ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔یہ خالد ہے۔مجھے اعتبار نہیں۔اللہ کی قسم ! ہتھیار ڈالنے کے بعد قید ہونا ہے اور قید ہونے کے بعد گردن اڑایا جانا ہے۔اس کی قوم کے بعض افراد نے اسے پکڑ لیا اور کہا اے تخدم ! کیا تو چاہتا ہے کہ ہمارا خون بہایا جائے۔یقیناً لوگوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور جنگ ختم ہو چکی ہے۔پھر انہوں نے اس سے ہتھیار چھین لیے اور خود بھی ہتھیار ڈال دیے۔جب انہوں نے ہتھیار رکھ دیے تو اس کے بعد پھر حضرت خالد نے ان میں سے بعض کو قتل کر دیا اور بعض کو قیدی بنالیا اور ہم میں سے ہر آدمی کو اس کا قیدی سپر د کر دیا اور پھر اگلے دن یہ حکم دیا کہ ہر شخص اپنے قیدی کو قتل کر دے۔حضرت سالم مولى ابی حذیفہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا خدا کی قسم! میں اپنے قیدیوں کو قتل نہیں کروں گا اور نہ ہی میرا کوئی ساتھی ایسا کرے گا۔ابن ہشام بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی ان میں سے نکل کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور تمام واقعہ بیان کر دیا۔آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا کسی نے خالد کے اس طرزِ عمل کو ناپسند بھی کیا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند نہیں آیا کہ اس طرح ہو۔انہوں نے پوچھانا پسند کیا تھا؟ انہوں نے عرض کی جی ہاں سفید رنگ کے ایک میانہ قد شخص نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔خالد نے انہیں ڈانٹا تو وہ خاموش ہو گئے۔ایک دوسرے آدمی نے جن کا قد طویل تھا اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تو خالد نے ان سے بھی جھگڑا کیا۔دونوں میں