خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 169 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 169

خطبات مسرور جلد 17 169 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 فرمایا ہے میں اپنے بارے میں ڈرتا ہوں کہ کہیں میں بھی ان میں شامل نہ ہو جاؤں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ایسے لوگ ہوں گے ، ( غور سے سننے والی بات ہے کہ ایسے لوگ ہوں گے ) جو روزے رکھتے ہوں گے، نمازیں پڑھتے ہوں گے اور رات کو بہت تھوڑا سوتے بھی ہوں گے، نفل پڑھتے ہوں گے لیکن جب کبھی ان کے سامنے حرام پیش کیا جائے گا وہ اس پر ٹوٹ پڑیں گے۔اس کے باوجو د دنیاوی لالچوں میں پڑ جائیں گے اور یہ نہیں دیکھیں گے حرام کیا ہے ، حلال کیا ہے۔اس وجہ سے اللہ ان کے اعمال ضائع کر دے گا۔اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 6 صفحہ 851 زیر لفظ تہامہ ، دانش گاہ پنجاب لاہور 2005ء) (معرفة الصحابه لابی نعیم جلد 2 صفحه 483 "سالم مولی ابی حذیفہ حدیث نمبر 3456 - دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2002ء) حضرت ثوبان ا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اپنی امت میں کچھ ایسے لوگوں کے متعلق جانتا ہوں جو قیامت کے دن تہامہ پہاڑوں جتنی چمکتی ہوئی نیکیوں کے ساتھ آئیں گے لیکن اللہ عزوجل ان کو بے وقعت قرار دے کر ہوا میں بکھیر دے گا۔اس پر مزید ایک روای کا ایک بیان ہے۔ثوبان ﷺ نے عرض کیا یار سول اللہ ! ہمارے لیے ان کی کوئی نشانی بتادیں۔ہمیں ان کے متعلق وضاحت سے بتادیں تاکہ ہم ان میں سے نہ ہو جائیں اور ہمیں علم ہی نہ ہو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے ہی بھائی ہیں، تمہاری ہی جلدوں کے سے ہیں یعنی تمہاری جنس کے لوگ ہیں، ایسے ہی رنگ ہیں۔وہ رات کے وقت میں سے عبادت وغیرہ کے لیے بھی ایسے ہی وقت لیتے ہوں گے جیسے تم لیتے ہو، عبادت گزار بھی ہوں گے لیکن وہ ایسے لوگ ہیں کہ جب اللہ کے محارم کی طرف جاتے ہیں تو اس کی بے حرمتی اور پامالی کرتے ہیں۔(سنن ابن ماجه کتاب الزهد باب ذكر الذنوب حديث نمبر4245) جن چیزوں سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے، حرام فرمایا ہے ان کو پھر احساس ہی نہیں ہو تا کہ کیا چیز حلال ہے اور کیا حرام ہے اور پھر دنیا ان پر غالب آجاتی ہے۔پس یہ ایک مستقل سوچنے والا اور بڑے خوف کا مقام ہے۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو ہمیشہ اپنا جائزہ لینے کی توفیق عطا فرما تار ہے۔حضرت عبداللہ بن عمر اللہ کے بیٹوں کا نام سالم ، واقد اور عبد اللہ تھا۔جو انہوں نے بعض کبار صحابہ کے نام پر رکھے تھے۔ان میں سے ایک کا نام سالِم بھی تھا جو سالِم مولی ابو حذیفہ اللہ کے نام پر رکھا گیا۔سعید بن المسیب بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے حضرت عبداللہ بن عمر ہ نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو میں نے اپنے بیٹے کا نام سالم کیوں رکھا ہے؟ کہتے ہیں میں نے عرض کی کہ میں نہیں جانتا۔اس پر فرمانے لگے کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام حضرت سالم مولی ابو حذیفہ اللہ کے نام پر سالم رکھا ہے۔پھر کہنے لگے کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام واقد کیوں رکھا ہے ؟ میں نے کہا نہیں۔نہیں جانتا تو کہنے لگے حضرت واقد بن عبداللہ یربوعی ان کے نام پر کھا ہے۔پھر پوچھا کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام عبد اللہ کیوں رکھا ہے۔جب میں نے کہا کہ نہیں جانتا تو کہنے لگے کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ اللہ کے نام پر عبد اللہ رکھا ہے۔(الطبقات الكبرى جلد 4 صفحه 119 مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) تو صحابہ جو بڑے کبار صحابہ تھے ان کی بڑی قدر کیا کرتے تھے اور اپنے بچوں کے نام کسی خاص مقصد سے