خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 168 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 168

خطبات مسرور جلد 17 168 رضى عنه خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 اس معاملہ میں گویا انہیں اپنا نائب بننے کے قابل سمجھا تھا ان میں ایک سالہ دل بھی تھے۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 403) تعلیم ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان چار صحابہ سے قرآن کریم کی حاصل کرو۔حضرت عبد اللہ بن مسعود اللہ نمبر ایک، پھر حضرت سالم مولى ابو حُذَيْفَه الله، نمبر تین حضرت ابی بن کعب ، اور نمبر چار حضرت معاذ بن جبل ہے۔(صحيح البخارى كتاب فضائل اصحاب النبی اللہ باب مناقب سالم مولی ابی حذیفۃ حدیث 3758) ایک روایت میں ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عائشہ کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے میں کچھ دیر ہو گئی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دیر سے آنے کا سبب دریافت فرمایا تو کہنے لگیں کہ ایک قاری نہایت ہی خوش الحانی سے قرآن کی تلاوت کر رہا ہے اس کی تلاوت سننے لگ گئی تھی جس وجہ سے دیر ہو گئی۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر اوڑھی اور باہر نکل کر دیکھا تو حضرت سالہ دو یہ تلاوت کر رہے تھے۔اس پر آپ نے فرمایا شکر ہے اللہ تعالیٰ کا کہ جس نے تم جیسے قاری کو میری امت میں سے بنایا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 383 سالم مولى ابى حذيفة مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) غزوہ اُحد کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ جو زخمی ہوئے تو آپ کے زخم دھونے کی سعادت بھی حضرت سالمہ وہ کو نصیب ہوئی۔قتادہ سے مروی ہے کہ غزوہ اُحد کے دن آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی اور دانت ( جو کچلی اور سامنے کے دانتوں کے درمیان تھے ) زخمی ہو گئے تھے۔حضرت سَالِم مولى ابو حذیفہ الله آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم دھو رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے کہ وہ قوم کیسے فلاح پا سکتی ہے جس نے اپنے نبی کے ساتھ ایسا سلوک کیا۔اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٍ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَانهُمْ ظلِمُونَ (ال عمران: 129) یعنی تیرے پاس کچھ اختیار نہیں خواہ ان پر تو بہ قبول کرتے ہوئے جھک جائے یا انہیں عذاب دے۔وہ بہر حال ظالم لوگ ہیں۔(الطبقات الكبرى جلد 2 صفحه 35 من قتل من المسلمين يوم احد دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت سالمہ یہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن ایک ایسی قوم لائے جائے گی۔یہ بڑی غور سے سننے والی بات ہے کہ قیامت کے دن ایک ایسی قوم لائے جائے گی جن کے پاس نیکیاں تہامہ کے پہاڑوں ( تہامہ جو تھا ساحل عرب کے ساتھ ایک نشیبی علاقہ ہے جو سیناء سے شروع ہو کر عرب کے مغربی اور جنوبی جانب واقع ہے۔تہامہ کے پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہے جو خلیج فلزم سے شروع ہو تا ہے۔تو آپ نے فرمایا کہ ان کی نیکیاں تہامہ کے پہاڑوں ) کی مانند ہوں گی لیکن جب انہیں پیش کیا جائے گا تو اللہ تعالی ان کے تمام اعمال ضائع کر دے گا اور پھر انہیں آگ میں ڈال دے گا۔اس پر حضرت سالمہ اللہ نے عرض کی کہ یارسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان۔ہمیں ایسے لوگوں کی نشاندہی فرما دیں تاکہ ہم انہیں پہچان سکیں۔قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث