خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 167
خطبات مسرور جلد 17 167 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 تَعَمَّدَتْ قُلُوْبُكُمْ - وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا۔(الاحزاب : 6) ترجمہ اس آیت کا یہ ہے کہ چاہیے کہ ان لے پالکوں کو ان کے باپوں کا بیٹا کہہ کر پکارو، یہ اللہ کے نزدیک زیادہ منصفانہ فعل ہے اور اگر تم کو معلوم نہ ہو کہ ان کے باپ کون ہیں تو ( بہر حال) وہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور دینی دوست ہیں اور جو تم غلطی سے پہلے کر چکے ہو اس کے متعلق تم پر کوئی گناہ نہیں لیکن جس بات پر تمہارے دل پختہ ارادہ کر بیٹھے ہوں (وہ قابل سزا ہے) اور اللہ ( ہر تو بہ کرنے والے کے لیے) بہت بخشنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو اس کے بعد حضرت سالم مولی ابو حذیفہ اللہ کہلانے لگے۔پہلے ابو حذیفہ اللہ کے بیٹے کہلاتے تھے لیکن بعد میں جب ان کو آزاد کر دیا تو پھر یہ آزاد کردہ غلام یا دوست بن گئے۔محمد بن جعفر بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت ابو حذیفہ ، اور حضرت سالم مولی آبی حُذَيْفَ الله نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو دونوں نے حضرت عباد بن بشر دل کے گھر قیام کیا۔الله رضى عنه الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 62 ابو حذيفه بن عتبه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت ابن عمر اللہ سے مروی ہے کہ جب اولین مہاجرین مکہ سے مدینہ آئے تو انہوں نے قبا کے قریب عُصْبَہ کے مقام پر قیام کیا۔حضرت سالہ دیا یہ ان کی امامت کروایا کرتے تھے کیونکہ وہ ان سب سے زیادہ قرآن کریم جانتے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 64 سالم مولى ابو حذيفه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) مسعود بن هنيده بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرکاب قبا میں قیام کیا۔وہاں ایک مسجد دیکھی جس میں صحابہ بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز ادا کیا کرتے تھے اور حضرت سالم مولى ابو حذیفہ انہیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 4 صفحه 233 دارالكتب العلميه بيروت 1990ء) حضرت سالیہ یہ قرآن کریم کے قاری تھے۔آپ ان چار صحابہ میں شامل تھے جن کے بارے میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ان سے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرو۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 382 سالم مولى ابی حذیفه دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2003ء) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ علم و فضل میں بھی بعض آزاد شدہ غلاموں نے بہت بڑار تنبہ حاصل کیا۔چنانچہ سَالِم بن مَعْقِل مَوْلى أَبِي حُذَيْفَه الله خاص الخاص علماء صحابہ میں سے سمجھے جاتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ ہم نے قرآن شریف کی تعلیم کے لیے جن چار صحابیوں کو مقرر فرمایا تھا ان میں سے ایک سالم" بھی تھے۔" (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 399) پھر اس کے بارے میں تاریخ کے مطابق مزید بیان کرتے ہیں کہ "سالم بن معقل الله۔۔۔جو ابو حذیفہ اللہ بن عتبہ کے معمولی آزاد کردہ غلام تھے ، مگر وہ اپنے علم و فضل میں اتنی ترقی کر گئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جن چار صحابیوں کو قرآن شریف کی تعلیم کے لیے مسلمانوں میں مقرر فرمایا تھا اور