خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 166
خطبات مسرور جلد 17 166 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 کی اور اس کے بعد بھی جو مسلمان ہجرت کر کے گئے اسی ہجرت کو مورخین ہجرت حبشہ ثانیہ کہتے ہیں۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے 149،147) حضرت طلی ، مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو آپ نے حضرت عبد اللہ بن سلمہ عجلانی کے ہاں قیام کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حلیب وہ اور حضرت منذر بن عمر وہ اللہ کے درمیان عقد مؤاخات قائم فرمایا۔حضرت حلیب اللہ نے غزوہ بدر میں شرکت کی اور آپ کا شمار کبار صحابہ میں ہوتا ہے۔آپ جنگ اجنادین میں شامل ہوئے جو جمادی الاولی 13 ہجری میں ہوئی اور اسی جنگ کے دوران 35 سال کی عمر میں جام شہادت نوش کیا۔اجنادین شام میں واقع ایک علاقے کا نام ہے جہاں 13 ہجری میں مسلمانوں اور اہل روم کے در میان جنگ ہوئی تھی۔لیکن بعض کے مطابق آپ جنگ یرموک میں شہید ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 91 طُلَيْب بن عُمَيْرٌ، دارالکتب العلميه بيروت 1990ء)(اسد الغابه جلد 3 صفحه 94 طُلَيْب بن عُمَيْر دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2003ء ) ( معجم البلدان جلد 1 صفحه 129 اجنادین“ مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت سالم مولی ابی حذیفہ اللہ ہے۔ان کی کنیت ابو عبداللہ تھی اور والد کا نام معقل تھا۔حضرت سالم یہ کے والد کا نام معقل تھا جیسا کہ میں نے کہا۔ایران کے علاقے اضطَخَرُ کے رہنے والے تھے۔ان کا شمار کبار صحابہ میں ہوتا ہے اور آپ مہاجرین میں بھی شامل ہیں۔آپ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سالم اللہ اور معاذ بن ما عضو اللہ کے در میان مواخات کارشتہ قائم فرمایا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 382-383 سالم مولى ابى حذيفة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) رضى عنه حضرت سَالِم تبيته بنت یعار کے غلام تھے جو حضرت ابو حذیفہ کی بیوی تھیں۔حضرت ثُبيته نے حضرت سالم کو سائبہ کرتے ہوئے آزاد کیا تھا۔اس زمانے میں غلاموں کا عام قانون یہ ہو تا تھا کہ اگر کسی کو آزاد کر دیا جائے اور یہ آزاد شدہ غلام اگر مر جائے تو اس کے مال کا حصہ دار، جو وارث ہو تا تھا وہ آزاد کرنے والا شخص ہوا کرتا تھا اور سائبہ کرتے ہوئے لکھا ہے یعنی آزاد کیا۔سائبہ اس غلام کو کہتے ہیں جس کا مالک اسے آزاد کر دے اور اس کو فی سبیل اللہ چھوڑ دے۔اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اب اس غلام کے مرنے کے بعد اس کے مال پر آزاد کرنے والے کا کوئی حق نہیں ہے۔حضرت سالحہ دل کو حضرت ابو حُذَيْفَہ نے اپنا مُتَبَثْی بنا لیا تھا۔اس کے بعد آپ کو سالم بن ابی حذیفہ بھی کہا جانے لگا۔حضرت ابو حُذَيْفَہ نے اپنی بھتیجی فاطمہ بنتِ وَلِيد سے ان کی شادی بھی کروائی تھی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 63 سالم مولى ابی حذیفه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (ماخوذ از المستدرک علی الصحیحین ( مترجم ) جلد 4 صفحہ 434 ( حاشیہ ) اشتیاق اسے مشتاق پر نظر زلاہور 2012ء) کہا جاتا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ اُدْعُوهُمْ لِآبَابِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ ۖ فَإِنْ لَّمْ تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيْكُمْ - وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ - وَلَكِن مَّا