خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 165
خطبات مسرور جلد 17 165 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 ان کے بارے میں آتا ہے کہ آپ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اسلام میں سب سے پہلے کسی مشرک کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کی وجہ سے زخمی کیا تھا۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ ایک دفعہ عوف بن صبرة سهیمی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔حضرت حلیب نے اونٹ کے جبڑے کی ہڈی اٹھائی اور اسے مار کر زخمی کر دیا۔کسی نے ان کے ماں اروی کو شکایت کی کہ آپ دیکھتی نہیں کہ آپ کے بیٹے نے کیا کیا ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اِنَّ طُلَيْبًا نَصَرَ ابْنَ خَالِهِ وَاسَاهُ فِي ذِي دَمِهِ وَ مَالِهِ یعنی طیب نے اپنے ماموں کے بیٹے کی مدد کی ہے۔اس نے اپنے خون اور اپنے مال کے ذریعہ اس کی غم خواری کی۔بعض کے مطابق آپ نے جس شخص کو مارا تھا اس کا نام ابو ا هَاب بن عَزِیز دا ر ھی تھا اور بعض روایات کے مطابق وہ شخص جس کو حضرت حلیب اللہ نے زخمی کیا تھا وہ ابو لہب یا ابو جہل تھا۔ایک روایت کے مطابق جب آپ کے حملہ کرنے کے متعلق آپ کی والدہ سے شکایت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ حلیب ، کی زندگی کا سب سے بہترین دن وہی ہے جس دن وہ اپنے ماموں کے بیٹے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرے جو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حق کے ساتھ آیا ہے۔(الاصابه جلد 3 صفحه 439 طُلَيْب بن عُمَيْرٌ ، دارالکتب العلميه بيروت 1995ء)(المستدرك على الصحيحين للحاكم جلد 4 صفحه 57 كتاب معرفة الصحابه ذكر اروى بنت عبدالمطلب حدیث 6868 دار الكتب العلميه بيروت 2002ء) حضرت حلیب والے حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے مسلمانوں میں شامل تھے۔لیکن جب حبشہ میں قریش کے مسلمان ہونے کی افواہ پہنچی تو حبشہ سے کچھ مسلمان واپس مکہ تشریف لے آئے۔حضرت کا لیب وہ بھی ان میں شامل تھے۔(سیرت ابن هشام صفحہ 169 ذكر من عاد من الحبشة، دارابن حزم بيروت2009ء) جیسا کہ پہلے بھی بیان ہو چکا ہے اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے خیال میں تو بعض مورخین ہیں ، سب نہیں ( جنہوں نے یہ بیان کیا ہے ) کہ ابھی ان مہاجرین کو حبشہ میں گئے زیادہ دیر نہیں ہوئی تھی کہ اڑتی ہوئی افواہ پہنچی کہ تمام قریش مسلمان ہو گئے ہیں اور مکہ بالکل امن میں آگیا ہے۔چنانچہ بعض لوگ بغیر سوچے سمجھے واپس آگئے اور پھر پتا لگا کہ خبر جھوٹی ہے۔اس کی تفصیل میں چند ہفتوں پہلے خطبوں میں بیان کر چکا ہوں۔بہر حال واپس آئے تو پتا لگا۔جب حقیقت پتا لگی تو کچھ نے وہاں مکہ کے رئیسوں کی پناہ لی، سرداروں کی پناہ لی اور کچھ واپس چلے گئے کیونکہ وہ تو بالکل جھوٹ تھا اور کیوں یہ افواہ ہوئی تھی اس کا بیان میں پہلے بھی کر چکا ہوں اس لیے یہاں بیان کی ضرورت نہیں ہے۔بہر حال جب وہ صحابہ اس وجہ سے واپس چلے گئے تھے کہ قریش کے ظلم اور ایذارسانی جو تھی وہ روز بروز بڑھ رہی تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر اور مسلمان بھی خفیہ طور پر آہستہ آہستہ ہجرت کر رہے تھے۔کہا جاتا ہے کہ مہاجرین حبشہ کی تعداد 101 تک پہنچ گئی تھی جن میں اٹھارہ خواتین بھی تھیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بہت تھوڑے مسلمان رہ گئے تھے۔اس واپس آنے کے بعد جو دوبارہ ہجرت