خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 164
خطبات مسرور جلد 17 164 13 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 مارچ 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 29 / مارچ 2019ء بمطابق 29 / امان 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، یو کے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آج جین بدری صحابہ کا ذکر کروں گا ان میں سے پہلا ذکر حضرت طلیب بن عمیر اللہ کا ہے۔ان کی کنیت ابو عدی تھی۔ان کی والدہ کا نام آرومی تھا جو عبد المطلب کی بیٹی تھیں، جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں۔آپ کی کنیت ابو عدی ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا اور آپ ابتدائی اسلام قبول کرنے والوں میں شامل تھے۔آپ نے اس وقت اسلام قبول کیا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دارِ ارقم میں تھے۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 93 طليب بن عمير دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2003ء) ابو سلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ حضرت حلیب بن عمیر دارِ ارقم میں ایمان لائے تھے۔پھر آپ وہاں سے نکل کر اپنی والدہ کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اختیار کر لی ہے اور اللہ رب العالمین پر ایمان لے آیا ہوں۔آپ کی والدہ نے کہا کہ تمہاری مدد اور تعاون کے زیادہ حقدار تمہارے ماموں کے بیٹے ہی ہیں یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔انہوں نے تائید کی۔بڑا اچھا کیا تم ایمان لے آئے۔پھر کہنے لگیں کہ خدا کی قسم ! اگر ہم عورتوں میں بھی مردوں جیسی طاقت ہوتی تو ہم بھی ان کی پیروی ضرور کرتیں اور ان کی حمایت اور دفاع کرتیں۔حضرت حلیب نے اپنی والدہ سے کہا پھر آپ اسلام قبول کر کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کیوں نہیں کر لیتیں ؟ اب یہ جذبات ہیں آپ کے تو انہوں نے کہا کہ آپ کے بھائی حمزہ بھی تو مسلمان ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی بہنوں کا رویہ دیکھ لوں پھر میں بھی ان میں شامل ہو جاؤں گی۔حضرت حلیب کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا کہ میں اللہ کا واسطہ دے کر آپ سے کہتا ہوں کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جائیں اور انہیں سلام کہیں اور ان کی تصدیق کریں اور گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔اس پر آپ کی والدہ کہنے لگیں کہ میں بھی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔اس کے بعد وہ اپنی زبان کے ساتھ بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کیا کرتی تھیں اور اپنے بیٹے کو بھی آپ کی مدد اور اطاعت کا کہا کرتی تھیں۔(المستدرك على الصحيحين جلد 3 صفحه 266 كتاب معرفة الصحابه ذكر مناقب طليب بن عمير حدیث 5047 دار الكتب العلميه بيروت 2002ء)