خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 163
خطبات مسرور جلد 17 163 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 مارچ 2019ء قبول کرنے کی توفیق پائی۔2013ء میں ان کو سکاسو (Sikasso) شہر میں جماعت کے ریڈیو سٹیشن کے آغاز پر ریڈیو کا ڈائریکٹر اور اسی سال صدر جماعت بھی مقرر کیا گیا۔ریڈیو سٹیشن کے قیام کے بعد سکاسور یجن میں غیر معمولی مخالفت کا سامنا تھا۔اس وقت انہوں نے بڑی حکمت اور صبر و تحمل سے حالات کا سامنا کیا اور تمام مسائل کا حل نکالا۔متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کیا۔جماعت کا تعارف کروایا۔اس کے علاوہ 2016ء سے آپ نیشنل عاملہ میں بطور سیکرٹری امور خارجہ خدمت کی توفیق پارہے تھے۔بیعت کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو جماعتی کاموں کے لیے وقف کر دیا تھا۔نماز باجماعت کے علاوہ با قاعدگی سے تہجد ادا کرتے تھے۔بہت مخلص اور باوفا انسان تھے۔خلافت سے غیر معمولی محبت تھی اور خلافت کی ہر تحریک پر لبیک کہنے میں پہل کرتے تھے۔پسماندگان میں دو بیویوں کے علاوہ دس بیٹیاں اور پانچ بیٹے یاد گار چھوڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے۔ان کی اولاد کو بھی نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے۔منشی صاحب کی جو اولاد احمدی نہیں ہے اللہ تعالیٰ ان کو بھی توفیق دے کہ وہ بھی زمانے کے امام کو ماننے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 / اپریل 2019ء جلد 26 شمارہ 15 صفحہ 05تا10)