خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 159 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 159

خطبات مسرور جلد 17 159 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 مارچ 2019ء کے آسمان پر جانے کے متعلق دکھا دی جائیں تو وہ حیات مسیح علیہ السلام کے قائل ہو جائیں گے۔آپ مجھے ایسی دس آیتیں بتلا دیں۔حضرت مصلح موعودؓ لکھتے ہیں کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی طبیعت میں بڑا غصہ تھا۔وہ بہت جلد باز تھے۔اسے اپنے دوست کو کہنے لگے کہ کمبخت تو نے میرا سارا کام خراب کر دیا۔میں دو مہینے بحث کر کے ان کو حدیث کی طرف لایا تھا اب تو پھر قرآن کی طرف لے گیا ہے۔میاں نظام الدین صاحب کہنے لگے اچھا تو دس آیتیں بھی آپ کی تائید میں نہیں ہیں ! وہ کہنے لگا تو جاہل آدمی ہے تجھے کیا پتہ کہ قرآن کا کیا مطلب ہے ؟ جب یہ باتیں مولوی صاحب نے میاں نظام الدین کو کہہ دیں تو وہ کہنے لگا اچھا تو پھر جدھر قرآن ہے ادھر ہی میں بھی ہوں۔یہ کہہ کر وہ قادیان آئے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔تو اس طرح ان کی بیعت کا واقعہ تھا۔حضرت مصلح موعود لکھتے ہیں دیکھو قرآن پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کس قدر اعتماد تھا اور آپ کتنے وثوق سے فرماتے تھے کہ قرآن آپ کے خلاف نہیں ہو سکتا۔اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ قرآن کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ کوئی خاص رشتہ ہے یا اس کا جماعت احمدیہ سے خاص تعلق ہے۔قرآن تو سچائی کی راہ دکھائے گا اور جو فریق سچ پر ہو گا اس کی حمایت کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو چونکہ یقین تھا کہ آپ حق پر ہیں اس لیے قرآن بھی آپ کے ساتھ تھا۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ اگر میرا کوئی دعویٰ قرآن کے مطابق نہ ہو تو میں اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں۔اس کا یہ مطلب تو ہر گز نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنے دعوے کے متعلق کوئی شبہ تھا بلکہ یہ کہنے کی وجہ یہ تھی کہ آپ کو یقین تھا کہ قرآن میری تصدیق ہی کرے گا۔یہ امید ہے جس نے ہمیں دنیا میں کامیاب کر دیا ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 13 صفحہ 416 تا418) اور یہ آج بھی ہماری کامیابیوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کا ذریعہ ہے اور یقینا قرآن ہمارے ہی ساتھ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "یقیناً یاد رکھو کہ خدا کے وعدے نیچے ہیں۔اس نے اپنے وعدہ کے موافق دنیا میں ایک نذیر بھیجا ہے۔دنیا نے اس کو قبول نہ کیا مگر خدا تعالیٰ اس کو ضرور قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کرے گا۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق مسیح موعود ہو کر آیا ہوں۔چاہو تو قبول کرو چاہو تو رڈ کرو۔مگر تمہارے رڈ کرنے سے کچھ نہ ہو گا۔خدا تعالیٰ نے جو ارادہ فرمایا ہے وہ ہو کر رہے گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے پہلے سے براہین میں فرما دیا ہے صَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولًا - " کہ اللہ اور اس کے رسول نے جو کہا ہے وہ سچ ہوا اور خدا تعالیٰ کا حکم پورا ہوتا ہے۔اب میں گزشتہ جمعہ کو نیوزی لینڈ میں جو واقعہ ہوا تھا اس کے بارے میں تھوڑا سا کچھ کہنا چاہتا ہوں۔گزشتہ جمعہ ہی کہنا تھا لیکن آخر میں وہ ذہن سے نکل گیا۔بہر حال اس کے بعد میں نے ایک پریس ریلیز دلوادی تھی جہاں جماعت کی طرف سے اس پر اظہار افسوس کیا گیا تھا کہ کئی بے گناہ اور معصوم اور بچے مذہبی اور قومی منافرت کی (ملفوظات جلد 1 صفحہ 206)