خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 146
خطبات مسرور جلد 17 146 12 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 مارچ 2019ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 22 / مارچ 2019ء بمطابق 22 / امان 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، یوکے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کل 23 مارچ ہے اور یہ دن جماعت احمدیہ میں یوم مسیح موعود کے حوالے سے یادر کھا جاتا ہے۔اس تاریخ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق جس مسیح و مہدی نے آخری زمانے میں آکر اسلام کی حقیقی تعلیم کو دنیا کو بتانا تھا اور پھیلانا تھا اور مسلمانوں کو ایک ہاتھ پر جمع کرنا تھا بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں لانا تھا اس کا اعلان ہوا۔یعنی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے یہ اعلان کیا کہ میں ہی وہ مسیح موعود اور مہدی معہود ہوں جس کی خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی اور یوں آپ نے اپنی بیعت کا آغاز فرمایا۔اس وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہی کچھ ارشادات پیش کروں گا جن میں آپ نے مسیح موعود کے آنے کی ضرورت، زمانے کی حالت اور اپنے دعوے کے بارے میں اور جو مختلف نشانات اس سے وابستہ تھے ان کے بارے میں بتایا ہے۔آپ اپنے ایک شعر میں فرماتے ہیں کہ وقت تھا وقت مسیحانہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا" (در ثمین صفحه 160) پس زمانے کی حالت متقاضی تھی کہ کوئی آئے جو اسلام کی ڈولتی کشتی کو سنبھالے لیکن بد قسمتی سے مسلمان علماء کی اکثریت نے جو پہلے اس انتظار میں تھے کہ کوئی مسیح آئے اور بڑی شدت سے یہ انتظار کر رہے تھے لیکن آپ کے دعوے کے بعد اکثریت نے مخالفت کی اور عامتہ المسلمین کو جھوٹی کہانیاں سنا کر، جھوٹی باتیں آپ کی طرف منسوب کر کے آپ کے خلاف اور آپ کی جماعت کے خلاف اس قدر بھڑ کایا کہ قتل کے فتوے دیے جانے لگے۔بلکہ آج تک احمدیوں پر بعض ملکوں اور جگہوں پر ظلم و بربریت دکھاتے ہوئے قتل و غارت گری کی ایسی ہولناک مثالیں قائم کی جارہی ہیں یا کی گئیں اور یہ سب کچھ اسلام کے نام پر کیا گیا جن کا اسلام کی حقیقت جاننے والے کبھی سوچ بھی نہیں سکتے اور کبھی ان سے ایسی حرکتیں عمل میں آہی نہیں سکتیں۔بہر حال ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حالات اور مسیح موعود کے آجانے کے بارے میں کس طرح مختلف ارشادات فرمائے ہیں۔