خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page xiv
10 خلاصہ جات خطبات مسرور جلد 17 جر منی مالی قربانی کر رہی ہے ، اس کے ساتھ ہم نے اپنی عبادتوں کے معیار بھی بلند کرنے ہیں۔یہاں ہم مسجد میں بنا رہے ہیں تاکہ حضرت مسیح موعود کی بیعت کے بعد اپنی روحانی اور اخلاقی حالتوں کو بہتر کریں۔یہ سوچ ہے جس پر یہاں رہتے ہوئے ہر احمدی کو بھر پور عمل کی کوشش کرنی چاہیے۔ہر احمدی کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا مقصد مسجدیں بنانے سے پورا نہیں ہو گا بلکہ اس وقت پورا ہو گا جب وہ خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف توجہ دیں گے۔اپنی نمازوں کو قائم کریں گے۔باجماعت نمازوں کے لیے مسجد آئیں گے۔خطبے کے اختتام پر حضور انور نے اس مسجد کے بعض کو الف پیش فرمائے۔خطبہ نمبر 44 تاریخ مقام 01نومبر 2019ء مسجد مبارک اسلام آباد، ٹلفورڈ، سرے، یو کے صفحہ 560-575 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: گذشتہ دنوں میں یورپ کے بعض ممالک کے دورے پر گیا تھا جہاں ہالینڈ اور فرانس کے جلسہ سالانہ ہوئے، مساجد کا افتاح ہوا۔فرانس میں یونیسکو کی عمارت میں ایک تقریب ہوئی جس میں اسلامی تعلیم اور سائنسی ترقی میں مسلمانوں کا کردار بیان کرنے کا موقع ملا۔اسی طرح برلن، جرمنی میں وہاں کے سیاست دانوں اور پڑھے لکھے طبقے کے سامنے اسلامی تعلیم پیش کرنے اور اس غلط تصور کو رد کرنے کا موقع ملا کہ اسلام یورپ کے تمدن اور تہذیب سے متصادم ہے۔الحمد للہ کہ ہر جگہ اللہ تعالیٰ کے فضل دیکھنے میں آئے۔اس وقت میں مختصر البعض غیروں کے تاثرات بیان کروں گا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان لوگوں کو اسلام کی تعلیم سمجھنے اور اپنے تحفظات دور کرنے کا ہر جگہ موقع ملا۔آخر پر حضور انور نے مکرم مولوی محمود احمد صاحب مبلغ سلسلہ کیرالہ کا ذکر خیر فرمایا۔خطبہ نمبر تاریخ 08نومبر 2019ء 45 مقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن صفحہ 576-589 حضور انور نے ترقی یافتہ ممالک میں رہنے والوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ یہاں ان ملکوں میں رہنے والے خاص طور پر خیال رکھیں کہ پاک مال کمائیں۔زیادہ کمانے کے لیے حکومتی اداروں کو دھوکا نہ دیں۔پھر جن کاموں کی اللہ تعالیٰ نے مناہی کی ہے ان کاموں سے کمایا ہو امال بھی پاک مال نہیں ہو تا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں پاک مال سے کی گئی قربانی ، جو میری توجہ کے لیے کی جائے میں نہ صرف اسے قبول کرتا ہوں بلکہ تمہیں پورا لوٹاتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے والے، اس بات کا تجربہ اور اوراک رکھنے والے ہزاروں اور لاکھوں احمدی ہیں۔حضور انور نے تحریک جدید کے نئے سال کے آغاز کے تناظر میں فرمایا کہ ہر قسم کے حالات میں قربانیاں کرنے والوں کے چند واقعات آج میں پیش کروں گا۔حضور انور نے تحریک جدید کے 86 ویں سال کے آغاز کا اعلان فرمایا اور بعض کو ائف پیش فرمائے۔خطبہ نمبر 46 تاریخ es صفحہ 590-602 15 نومبر 2019ء مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ، سرے، یوکے بدری صحابی حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ بن ابی سلول کی سیرت کا بیان اور اس ضمن جنگ احد کے بعد عبد اللہ بن ابی بن سلول کے ، رویے، آنحضرت صلی للی کم اور مسلمانوں کو تکالیف اور استہزا کی باتوں کی کچھ تفصیل۔خطبہ کے آخر پر مکرمہ امۃ الحفیظ صاحبہ اہلیہ