خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xiii of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page xiii

خطبات مسرور جلد 17 9 خلاصہ جات دنیاوی میلے میں جمع ہونے کی طرح ہے۔حضرت مسیح موعود نے جلسے کی جو اغراض پیش فرمائی ہیں اگر اُن کو سامنے رکھ کر جائزے لیں تو ہم نہ صرف ان تین دنوں کے مقصد کو پورا کرنے والے بن جائیں گے بلکہ شاملین جلسہ کے لیے جو حضرت مسیح موعود کی دعائیں ہیں ان کو حاصل کرنے والے اور ان باتوں کو اپنی زندگیوں کا مستقل حصہ بنا کر دنیاو عاقبت کو سنوارنے والے بن جائیں گے۔جہاں دنیا خدا تعالیٰ اور دین سے دُور جارہی ہے ، ہماری نسلیں خدا کے قریب ہونے والی اور دنیا کو خدا کے قریب لانے کا باعث بن رہی ہوں گی۔حضرت مسیح موعود جلسے کی اغراض بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جلسے پر آنے والوں کو یہاں کے ماحول میں رہ کر آخرت کی فکر ہو ، خدا تعالیٰ کا خوف ، تقویٰ اور نرم دلی پید اہو۔بھائی چارے کی فضا، عاجزی اور انکساری پیدا ہو۔سچائی پر قائم اور دین کے لیے سرگرم ہوں۔بیعت کی شرائط کو بھی پڑھتے رہنا چاہیے تاکہ ہم دیکھتے رہیں کہ کیا ہم سچائی کے ساتھ ان پر قائم ہیں یا نہیں۔خطبہ نمبر 41 تاریخ مقام 11 اکتوبر2019ء مسجد مہدی، Hurtigheim، (فرانس) صفحہ 524-534 مسجد مهدی Hurtigheim ، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: ایک لمبے عرصے کے بعد اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ فرانس کو ایک مسجد بنانے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔حضور انور نے فرمایا مساجد تعمیر کرنے والوں کی یہ خصوصیات ہیں کہ وہ اللہ پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ایمان کے حصول کے لیے اللہ تعالیٰ کے آگے جھکنا اور عبادت کرنا انتہائی ضروری ہے۔مساجد تعمیر کرنے والوں کی ایک خصوصیت آخرت پر یقین ہے ، حضرت مسیح موعود نے ایک موقعے پر فرمایا کہ ایمان بالآخرت کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔آخرت کے متعلق وساوس کا پیدا ہونا ایمان کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔پھر فرمایا کہ مسجدیں وہی آباد کرتے ہیں کہ جو نمازیں قائم کرنے والے ہیں۔نماز قائم کرنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ باجماعت نماز ادا کرنے والے ہیں۔پھر زکوۃ کی طرف توجہ دلائی، مسجدیں آباد کرنے والوں کا یہ خاصہ ہونا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کے لیے قربانیاں کریں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ سب کچھ کرنے والے ہی اُس کے نزدیک ہدایت یافتہ ہیں۔پس نئے احمدیوں کو اور پرانے احمدیوں کو بھی ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے ، اور دعا کرتے رہنا چاہیے۔پرانے احمدی، بالخصوص پاکستان سے آئے ہوئے احمدیوں کو خاص طور پر اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ نئے آنے والوں کے لیے اپنے نمونے قائم کرنے ہیں۔آخر میں حضور انور نے مسجد کے بارے میں بعض کو ائف پیش فرمائے۔خطبہ نمبر 42 تاریخ 18 اکتوبر 2019ء ایگزیبیشن سنٹر گیزن (Giesen) ، جرمنی صفحہ 535-548 بدری صحابی حضرت خبیب بن عدی۔حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ بن ابی بن سلول کی سیرت کا بیان، اور آخر میں مکرم خواجہ رشید الدین قمر صاحب کا ذکر۔خطبہ نمبر تاریخ 25اکتوبر2019ء 43 مقام مسجد بیت البصیر ، مهدی آباد ،Nahe، جرمنی صفحہ 549-559 سو مساجد کی تحریک کے ذیل میں نو تعمیر شدہ تین مساجد کے افتتاح کے متعلق سیدنا امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جماعت