خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xii of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page xii

خطبات مسرور جلد 17 خلاصہ جات اعلان فرمایا۔اس ویب سائٹ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تاریخ احمدیت اور سیرت و سوانح سے متعلق طبع شدہ جماعتی مواد فراہم کیا جائے گا۔خطبہ جمعہ کے اختتام پر حضور انور نے پرانے مشنری مکرم صفی الرحمن خورشید صاحب کا ذکر خیر۔خطبہ نمبر تاریخ 27 ستمبر 2019ء 39 مقام جلسہ گاہ ، نن سپیت، ہالینڈ صفحہ 505-513 حضور انور نے فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے اور کئی سال بعد مجھے بھی اللہ تعالیٰ توفیق دے رہا ہے کہ آپ کے جلسے میں شامل ہوں۔گذشتہ چند سالوں میں ہالینڈ جماعت کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔لٹریچر وغیرہ کی اشاعت بھی اب یہاں بہتر طریقے پر ہو رہی ہے۔نئے سینٹر اور ایک مسجد بھی جماعت کو ملی ہے۔حضور انور نے المیرے مسجد کے متعلق فرمایا کہ میں نے ابھی دیکھی تو نہیں لیکن خوب صورتی کی تعریف سنی ہے۔ان شاء اللہ اگلے ہفتے اس خوب صورت مسجد کا رسمی افتتاح بھی ہو گا۔لیکن ہمیشہ یادرکھیں کہ تعداد میں اضافہ ، مشن یا سینٹر ز بنانا، مساجد تعمیر کرنا اُسی وقت فائدہ دیتا ہے جب ان کے مقاصد کو پورا کیا جائے۔پس یہاں رہنے والے ہر احمدی کو جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ وہ کیا مقاصد ہیں جو ہم نے حضرت مسیح موعود کی بیعت میں آکر پورے کرنے ہیں۔پچھلے چند سالوں میں پاکستان سے ہجرت کر کے آنے والوں کو مخاطب کر کے حضور انور نے فرمایا کہ آپ کو یہاں مذہبی آزادی ہے ، معاشی لحاظ سے بھی اپنی حالتوں کو بہتر بنانے کے مواقع حاصل ہیں۔پس ہجرت کرنے والے ہر احمدی کو اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہیے؛ اور حضرت مسیح موعود کی بیعت میں آنے کا پورا حق ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اپنی روحانی، علمی اور اخلاقی حالتوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔حضرت مسیح موعود نے ان جلسوں کے انعقاد کا اعلان بھی اللہ تعالیٰ سے اذن پا کر فرمایا تھا، تا کہ ان جلسوں کی وجہ سے ہم میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوں، ہم دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے بنیں ، اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی علی کم کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کرنے والے بنیں۔آج دنیا خد اتعالیٰ کے وجود کی انکاری ہے اور ہر سال کافی بڑی تعداد میں لوگ مذہب کو چھوڑتے چلے جارہے ہیں۔پس ہمارا اتنا ہی کام نہیں کہ اپنے اندر خدا اور اس کے رسول صلی علی کم کی محبت پیدا کریں بلکہ اپنی اولا دوں اور نسلوں کے دلوں میں بھی خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے رسول کی محبت پیدا کرنے کے لیے بھی ہمیں بھرپور کوشش کرنی ہو گی۔دنیا کو بھی خداتعالی کے وجود کی حقیقت سے آگاہ کرنا ہو گا۔آخر میں حضور انور نے فرمایا کہ یادر کھیں کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔اس لیے اُس کے فضلوں کو جذب کرنے کے لیے بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔خطبہ نمبر 40 تاریخ 04 اکتوبر 2019ء مقام جلسہ گاہ، تغنی شاتو، فرانس صفحہ 514-523 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔حضرت مسیح موعود نے جلسے کو خاص دینی اجتماع قرار دیا ہے۔پس شاملین جلسہ پر یہ واضح ہونا چاہیے کہ ہم یہاں دینی، علمی اور روحانی بہتری اور ترقی کے لیے جمع ہیں۔اگر ہمارا یہ دعوی ہے کہ ہم نے آنحضرت صلی علیکم کی پیش گوئی کے مطابق آنے والے اس زمانے کے امام کو مانا ہے ، پھر اس کے بعد اگر ہم اپنی حالتوں میں بہتری کی طرف توجہ نہیں کرتے تو ہمارا حضرت مسیح موعود کی بیعت میں آنا ایک ظاہری اعلان ہے جو روح سے خالی ہے۔ہمارا عہد بیعت محض نام کا عہد بیعت ہے جسے ہم پورا نہیں کر رہے۔پھر یہاں جلسے میں جمع ہونا ایک