خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 107
خطبات مسرور جلد 17 107 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 فروری 2019 ہوتے ہیں تو نے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھایا اور میری مدد کی۔میں غمگین ہو تو تُو نے مجھے خوش کیا۔میں افسردہ دل ہو ا تو تو نے مجھے شگفتہ کیا۔میں رویا تو تو نے مجھے ہنسایا۔کوئی ہو گا جو فراق میں تڑپتا ہو ، مجھے تو تُو نے خود ہی چہرہ دکھایا۔تو نے مجھ سے وعدے کیسے اور پورے کیے اور کبھی نہیں ہوا کہ تجھ سے اپنے اقراروں کے پورا کرنے میں کو تاہی ہوئی ہو۔میں نے بھی تجھ سے وعدے کیے اور توڑے مگر تو نے اس کا کچھ خیال نہیں کیا۔میں نہیں دیکھتا کہ مجھ سے زیادہ گنہگار کوئی اور بھی ہو اور میں نہیں جانتا کہ مجھ سے زیادہ مہربان تو کسی اور گنہ گار پر بھی ہو۔تیرے جیسا شفیق وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا۔اللہ تعالیٰ کو فرماتے ہیں " تیرے جیسا شفیق وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا۔جب میں تیرے حضور میں آکر گڑ گڑایا اور زاری کی تو نے میری آواز سنی اور قبول کی۔میں نہیں جانتا کہ تو نے کبھی میری اضطراری کی دعارد کی ہو۔پس اے میرے خدا! میں نہایت درد دل سے اور سچی تڑپ کے ساتھ تیرے حضور میں گرتا اور سجدہ کرتاہوں اور عرض کرتا ہوں کہ میری دعا کو سن اور میری پکار کو پہنچے۔اے میرے قدوس خدا!میری قوم ہلاک ہو رہی ہے اسے ہلاکت سے بچا۔اگر وہ احمدی کہلاتے ہیں تو مجھے ان سے کیا تعلق، جب تک ان کے دل اور سینے صاف نہ ہوں اور وہ تیری محبت میں سرشار نہ ہوں۔مجھے ان سے کیا غرض ؟ سواے میرے رب ! اپنی صفات رحمانیت اور رحیمیت کو جوش میں لا۔اور ان کو پاک کر دے۔صحابہ کا ساجوش و خروش ان میں پیدا ہو۔اور وہ تیرے دین کے لیے بے قرار ہو جائیں، ان کے اعمال ان کے اقوال سے زیادہ عمدہ اور صاف ہوں۔وہ تیرے پیارے چہرہ پر قربان ہوں اور نبی کریم پر فدا۔تیرے مسیح کی دعائیں ان کے حق میں قبول ہوں اور اس کی پاک اور سچی تعلیم ان کے دلوں میں گھر کر جائے۔اے میرے خدا میری قوم کو تمام ابتلاؤں اور دکھوں سے بچا اور قسم قسم کی مصیبتوں سے انہیں محفوظ رکھ۔ان میں بڑے بڑے بزرگ پیدا کر۔یہ ایک قوم ہو جائے جو تو نے پسند کر لی ہو۔اور یہ ایک گروہ ہو جس کو تُو اپنے لیے مخصوص کرلے۔شیطان کے تسلط سے محفوظ رہیں اور ہمیشہ ملائکہ کا نزول ان پر ہو تارہے۔اس قوم کو دین و دنیا میں مبارک کر، مبارک کر۔آمین ثم آمین یارب العالمین۔" سوانح فضل عمر جلد 1 صفحہ 312309-311) یہ دعاجیسا کہ میں نے کہا 1909ء کی ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی خلافت کے وقت میں جبکہ آپ کی عمر صرف 20 سال تھی، اس وقت بھی آپ کے دل میں دین کے لیے اور قوم کے لیے ایک درد تھا۔اللہ تعالیٰ ہزاروں ہزار رحمتیں نازل فرمائے آپ کی روح پر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو پھیلانے اور آپ کے غلام صادق اور مسیح موعود اور مہدی معہود کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے رات دن ایک کر کے اور اپنے عہد کو پورا کر کے اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوئی اور ہمیں آپ کی اس درد بھری دعا کو سمجھنے اور کرنے اور احمدی ہونے کے مقصد کو پورا کرنے کی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 15 / مارچ 2019ء تا 21 / مارچ 2019ء جلد 26 شماره 11 صفحہ 05 تا 09)