خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 96 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 96

خطبات مسرور جلد 17 96 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 فروری 2019 نے نہیں مانا تو پھر بلوائیوں نے احمدیوں کے گھروں اور دکانوں وغیرہ پر حملہ کیا، کچھ گھر جلائے، کچھ دکانیں لوٹیں، جلائیں، کچھ احمدی زخمی بھی ہوئے ہیں۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ وہاں حالات بہتر کرے اور جو زخمی ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت بھی عطا فرمائے۔کامل شفایابی عطا فرمائے۔ان کے نقصانات بھی پورے فرمائے اور آئندہ جب بھی جلسہ کی تاریخ مقرر ہو وہ لوگ امن سے وہاں جلسہ کر سکیں۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو مکرمہ صدیقہ بیگم صاحبہ دنیا پور پاکستان کا ہے۔یہ لیق احمد مشتاق صاحب مبلغ انچارج سرینام جنوبی امریکہ کی والدہ تھیں اور شیخ مظفر احمد صاحب کی اہلیہ تھیں۔یکم فروری کو 74 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔ان کے خاندان میں احمدیت ان کے دادا محترم شیخ محمد سلطان صاحب کے ذریعہ آئی تھی جنہوں نے 1897ء میں 24 سال کی عمر میں بیعت کی توفیق پائی تھی۔مرحومہ کی شادی 29/ اگست 64ء میں ہوئی۔ساری زندگی ایک مثالی بیوی کی حیثیت سے گزاری۔محدود آمدی میں سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے نہ صرف اپنے بڑے کنبے کی پرورش کی بلکہ اپنے دیوروں اور نندوں کی شادیاں بھی کروائیں۔ہمیشہ اپنے آرام پر دوسروں کے آرام کو ترجیح دیتی تھیں۔صوم و صلوۃ کی پابند تھیں۔دعا گو تھیں۔منکسر المزاج تھیں۔ملنسار تھیں۔سادہ مزاج تھیں۔غریب پرور اور نیک اور مخلص خاتون تھیں۔باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتی تھیں اور کئی احمدی اور غیر احمدی بچیوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کی بھی توفیق پائی۔قرآن کریم سے بڑی محبت تھی۔اپنی ایک بیٹی اور دو بیٹوں کو بھی اپنے خرچ پر حافظ بلا کے قرآن کریم حفظ کروایا۔دنیا پور میں صدر لجنہ کے علاوہ سیکرٹری مال اور اشاعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔خلافت سے انتہائی عقیدت کا تعلق تھا۔مرحومہ موصیہ تھیں۔انہوں نے میاں اور دو بیٹیاں اور پانچ بیٹھے یاد گار چھوڑے ہیں۔ان کے دو بیٹے واقف زندگی ہیں جن میں سے ایک جیسا کہ میں نے ذکر کیا لئیق احمد مشتاق صاحب جنوبی امریکہ میں بطور مبلغ انچارج سورینام (Suriname) خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔والدہ کی وفات کے وقت یہ پاکستان بھی نہیں جاسکے تھے۔ان کے دوسرے بیٹے محمد ولید احمد مربی سلسلہ ہیں وہ بھی پاکستان میں ہیں۔وہاں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔ایک داماد مظفر احمد خالد صاحب مربی سلسلہ ہیں جو پاکستان میں ہی ربوہ میں اصلاح و ارشاد مرکزیہ میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے درجات بلند کرے۔ان کے بچوں کو ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق دے۔ان کے حق میں ان کی دعائیں قبول فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 08 / مارچ2019ء تا14/مارچ2019ء جلد 26 شمارہ 10 صفحہ 05تا09)