مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 214 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 214

مجموعه اشتہارات ۲۱۴ جلد اول دریغ نہیں کروں گا اور ان کے لیے خدا تعالیٰ سے وہ روحانی طاقت چاہوں گا جس کا اثر برقی مادہ کی طرح ان کے تمام وجود میں دوڑ جائے ۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان کے لیے جو داخل سلسلہ ہو کر صبر سے منتظر رہیں گے ایسا ہی ہوگا ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لیے اور اپنی قدرت دکھانے کے لیے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور تو بہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہوگا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا۔ اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا ۔“ وہ جیسا کہ اس نے اپنی پاک پیشین گوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے، اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا۔ وہ خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کو نشو و نما دے گا یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی اور وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کی چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے۔ اور اسلامی برکات کے لیے بطور نمونہ کے ٹھہریں گے۔“ ”وہ اس سلسلہ کے کامل متبعین کو ہر یک قسم کی برکت میں دوسرے سلسلہ والوں پر غلبہ دے گا اور ہمیشہ قیامت تک ان میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کو قبولیت اور نصرت دی جائے گی ۔ اس رب جلیل نے یہی چاہا ہے۔ وہ قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ ہر یک طاقت اور قدرت اسی کو ہے۔ فَالْحَمْدُ لَهُ اَوَّلًا وَاخِرًا وَ ظَاهِرًا وَ بَاطِنَا - أَسْلَمْنَا لَهُ - هُوَ مَوْلَانَا فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ نِعْمَ الْمَوْلَى وَ نِعْمَ النَّصِيرُ - خاکس غلام احمد ۔ لود یا نہ محلہ جدید متصل مکان اخی مکرمی منشی حاجی احمد جان صاحب مرحوم و من و مغفور ۱۴ مارچ ۱۸۸۹ء ( مطبوعہ ریاض ہند امرتسر ) ۲۶۲۰ A یہ اشتہار کے چار صفحوں پر ہے ) یہ اشتہار خلافت لائیبریری کے ریکارڈ میں موجود ہے )