مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 215
مجموعه اشتہارات ۲۱۵ (۵۳) جلد اول اشتہار عام معترضین کی اطلاع کے لئے ہم نے ارادہ کیا ہے کہ موجودہ زمانہ میں جس قدر مختلف فرقے اور مختلف رائے کے آدمی اسلام پر یا تعلیم قرآنی پر یا ہمارے سید و مولی جناب عالی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرتے ہیں یا جو کچھ ہمارے ذاتی امور کے متعلق نکتہ چینیاں کر رہے ہیں یا جو کچھ ہمارے الہامات اور ہمارے الہامی دعاوی کی نسبت اُن کے دلوں میں شبہات اور وساوس ہیں اُن سب اعتراضات کو ایک رسالہ کی صورت پر نمبر وار مرتب کر کے چھاپ دیں اور پھر اُنہیں نمبروں کی ترتیب کے لحاظ سے ہر ایک اعتراض اور سوال کا جواب دینا شروع کریں ۔ لھذا عام طور پر تمام عیسائیوں اور ہندوؤں اور آریوں اور یہودیوں اور مجوسیوں اور دہریوں اور برہمیوں اور طبیعیوں اور فلسفیوں اور مخالف الرائے مسلمانوں وغیرہ کو مخاطب کر کے اشتہار دیا جاتا ہے کہ ہر ایک شخص جو اسلام کی نسبت یا قرآن شریف اور ہمارے سید اور مقتداء خیر الرسل کی نسبت یا خود ہماری نسبت ہمارے منصب خداداد کی نسبت ہمارے الہامات کی نسبت کچھ اعتراضات رکھتا ہے تو اگر وہ طالب حق ہے تو اس پر لازم و واجب ہے کہ وہ اعتراضات خوشخط قلم سے تحریر کر کے ہمارے پاس بھیج دے تا وہ تمام اعتراضات ایک جگہ اکٹھے کر کے ایک رسالہ میں نمبر وار ترتیب دے کر چھاپ دیئے جائیں اور پھر نمبر وار ایک ایک کا مفصل جواب دیا جائے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المش تهر خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب ۱۰ جمادی الثانی ۱۳۰۸ ہجری یہ اشتہار فتح اسلام بار دوم کے صفحہ ۷۷، ۷۸ پر درج ہے) (روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۴۶ ، ۴۷)