صحیح بخاری (جلد ہفتم)

Page 54 of 458

صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 54

صحیح البخاری جلد ۵۴ ۶۱ - كتاب المناقب غرض ختم نبوت سے مراد تکمیل نبوت ہے نہ سلسلہ نبوت کو بند کرنا کہ بند کرنے کا فعل قابل تعریف نہیں۔آپ کے نام خاتم النبیین کا وہ مفہوم درست ہو گا جو آپ کے محمد (سرا پاحمد ) نام کے عین مناسب ہو۔وَفِي الْحَدِيثِ ضَرْبُ الْأَمْثَالِ لِلتَّقْرِيبِ لِلْأَفهَاءِ (فتح الباری جزء ۶ صفحہ ۶۸۴) اور مندرجہ بالا حدیث میں مثال دی گئی ہے تامثال و تشبیہ سے مقصود سمجھنے میں آسانی ہو۔غرض روایات زیر باب نے خاتم النبیین کا اصل مفہوم و مقصود واضح کر دیا ہے۔أَنَّ اللهَ خَتَمَ بِهِ الْمُرْسَلِينَ وَأَكْمَلَ بِهِ شَرَائِعَ الدِّينِ ( فتح الباری جزء ۶ صفحه ۶۸۴) کہ اللہ نے آپ کے ذریعہ سے نبیوں کی تصدیق فرمائی اور دین کی شریعتیں مکمل کر دیں۔اس مفہوم سے تجاوز کرنا اور یہ حاشیہ آرائی کرنا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ آپ آخری نبی ہیں اور آپ کی آمد سے نبیوں کی بعثت کا دروازہ بند کر دیا گیا ہے فحوائے خاتم کے منافی ہے۔چنانچہ خود آپ ہی نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ آپ کے بعد فتنہ دجال کا قلع قمع کرنے اور کسر صلیب کے لئے مسیح نازل ہو گا۔آپ کے اس ارشاد کی موجودگی میں ختم کا معنی بند کرنا درست نہیں۔اس تعلق میں دیکھئے کتاب احادیث الأنبياء باب ۴۹،۴۸ امام ابن حجر نے حدیث زیر باب کے تعلق میں یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا اس خیال سے یہ سمجھا جائے گا کہ پہلے نبی ناقص تھے۔فرماتے ہیں: لَيْسَ كَذَلِكَ فَإِنَّ شَرِيعَةَ كُلِّ نَبِيَّ بِالنَّسْبَةِ إِلَيْهِ كَامِلَةٌ- ایسا نہیں کیونکہ ہر نبی کی شریعت اس کی نسبت سے اور بلحاظ ضرورت زمانہ کامل تھی۔فَالْمُرَادُ هُنَا النَّظُرُ إِلَى الْأَكْمَلِ بِالنَّسْبَةِ إِلَى الشَّرِيعَةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ مَعَ مَا مَضَى مِنَ الشَّرَائِعِ الْكَامِلَةِ۔(فتح الباری جزء ۶ صفحہ ۶۸۳، ۶۸۴) پس یہاں مراد شریعت محمدیہ ہے جو بہ نسبت سابقہ کامل شریعتوں کے کامل ترین شریعت ہے۔اس تبصرہ سے ظاہر ہے کہ جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان معنوں میں خاتم النبیین قرار پائے اور آپ کی شریعت اکمل شریعت ٹھہری تو اس کی اطاعت کے نتائج و ثمرات بھی طبعاً کامل ہوں گے ورنہ خالی تکمیل شریعت کا کیا فائدہ۔اس تعلق میں دیکھئے کتاب التفسير ، تفسير سورة المائدة، باب ٢۔بَاب ۱۹ : وَفَاةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا بیان ٣٥٣٦ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوْسُفَ :۳۵۳۶ عبد اللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلِ عَنِ ابْنِ کہ لیث نے ہمیں بتایا۔انہوں نے عقیل سے، شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عقیل نے ابن شہاب سے ، ابن شہاب نے عروہ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ بن زبیر سے ، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا