صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 338
صحیح البخاری جلدی ۳۳۸ ۶۳- كتاب مناقب الأنصار سب پر شامل ہے جس کی وجہ سے آپ لقب رحمۃ للعلمین سے ممتاز ہیں اور آپ نے ایسی مخلوقات کے لئے بھی دعا کی جو آپ کے جذبات شفقت و رحمت کی ترجمانی کرتی ہے۔ امام بخاری نے روایت نمبر ۳۸۶۰ معنونہ آیت کے تحت نقل کی ہے۔ اس سے حضرت ابوہریرہ کی روایت پر جرح کرنا مقصود ہے۔ محولہ آیت سورۃ الجن کی ہے جو بالا تفاق مکی سورتوں میں سے ہے۔ حضرت ابو ہریرہ ہجرت مدینہ کے بعدے ھ میں آئے اور نصیبین کے عیسائیوں کا وفد آپ کی ملاقات اور تحقیق دعویٰ نبوت کی غرض سے اس وقت آیا جب آپ مکہ مکرمہ میں تھے اور روایت حضرت ابن عباس سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مذکورہ بالا بیان مخدوش معلوم ہوتا ہے۔ نہ وہ اس وقت مسلمان تھے اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنے کا موقع انہیں نصیب ہوا تھا۔ امام ابن حجر نے بھی اس وجہ سے یہ روایت مجروح قرار دی ہے۔ (فتح الباری جزءے صفحہ ۲۱۵) اس تعلق میں دیکھئے کتاب الاذان باب ۱۰۵ روایت نمبر ۷۷۳۔ نیز کتاب التفسير سورة الجن باب اروایت نمبر ۴۹۲۱۔ دونوں جگہ حضرت ابن عباس سے جو روایت منقول ہے اس سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت تصدیق نہیں پاتی۔ عنوان باب سے اسی کمزوری کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے۔ حضرت ابو ہریرہ کی روایت میں خلط ملط واقع ہوا ہے۔ مختلف موقع و محل سے متعلق ارشادات نبویہ اکٹھے نقل کر دیئے ؟ دیئے ہیں۔ شارحین و فقہاء کو ان کی قوت حافظہ سے متعلق اتنا اعتراض ہیں۔ نہیں ہے جتنا کہ ان کے نفقہ کے بارے میں کہ وہ کمزور تھا۔ باب ۳۲ ضمنی باب ہے کیونکہ ابواب المناقب سے اس کا تعلق ضمناً ہی ہو سکتا ہے۔ معن بن عبد الرحمن راوی حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کے پوتے ہیں۔ صحیح بخاری میں ان کی اس روایت کے سوا اور کوئی روایت نہیں۔ یہ ثقہ راوی ہیں۔ ( فتح الباری جزءے صفحہ ۲۱۷) دوسری روایت عمر و بن یحی بن سعید اپنے دادا (سعید بن عمرو بن سعید بن العاص) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ سے نقل کیا ہے۔ اس طرح نقل در نقل سے خلط ملط واقع ہونے کا احتمال قوی ہے۔ اس تعلق میں دیکھئے کتاب الوضوء باب ۲۱،۲۰۔ بَاب ۳۳ : إِسْلَامُ أَبِي ذَرِّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا ٣٨٦١: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ ۳۸۶۱: عمرو بن عباس نے مجھے بتایا کہ عبد الرحمن حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيّ بن مہدی نے ہم سے بیان کیا کہ مثنی ( بن سعید ) حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنِ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو جمرہ سے ، ابوجمرہ نے ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔