صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 198
صحيح البخاری جلده ١٩٨ ۵۶ - كتاب الجهاد والسير امام بخاری نے کتاب العلم میں ذکر کیا ہے کہ اشارہ سے بھی فتویٰ دیا جا سکتا ہے ( باب ۲۳ ۲۴ ) اور آپ نے اس باب میں بھی درحقیقت اشارہ ہی سے اپنی رائے ظاہر کی ہے۔یعنی سات کی تعداد نظر انداز کر کے الفاظ سِوَى الْقَتْلِ سے یہ بتایا ہے کہ باقی موتیں جن کی کوئی تعداد معین نہیں شہادت فی سبیل اللہ سے علیحدہ قسم کی ہیں۔اس میں ان لوگوں کے خیال کارڈ مقصود ہے جن کے نزدیک شہادتیں سات یا کم و بیش کی معین تعداد میں ہیں۔نیز اس سے ضمنا یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ رحمت و مغفرت الہی کا دامن بہت بڑی وسعت رکھتا ہے۔چاہے دنیا ہی میں سزادے کر اسے محاسبہ سے آزاد کر دے۔ناگہانی موت اس لئے شہادت قرار دی گئی ہے کہ عمل کا موقع یکا یک منقطع ہو جاتا ہے۔ہوسکتا ہے کہ اگر مہلت ملتی تو توبہ کی توفیق نصیب ہو جاتی۔قرآن مجید سے معلوم ہوتا ہے کہ اعمال کی جزا سزا حساب سے بھی ہوتی ہے اور بغیر حساب کے بھی اور ہر ایک کی الگ الگ شرطیں ہیں جو اپنے موقع پر بیان ہوں گی۔انہیں میں سے شہادت کا وہ درجہ ہے جس میں محاسبہ کا طریق نظر انداز کیا جاتا ہے۔بَاب :۳۱: قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَسْتَوِي الْقَعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ غَيْرُ أُولِى الضَّرَرِ وَالْمُجْهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ اللہ عزوجل کے ارشاد کا ذکر یعنی مومنوں میں سے بیٹھ رہنے والے جو معذور نہیں ہیں اور وہ جو اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ جہاد کر رہے ہیں برابر نہیں ہو سکتے فَضَّلَ اللهُ الْمُجْهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ اللہ نے ان کو جو اپنے مالوں اور جانوں کے ذریعہ جہاد وَاَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَعِدِينَ دَرَجَةً کر رہے ہیں بیٹھے رہنے والوں پر درجے میں فضیلت وَكُلًّا وَعَدَ اللهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ دی ہے اور اللہ نے ہر ایک سے اچھا وعدہ کیا ہے اور مجاہدین کو پیچھے بیٹھے رہنے والوں پر فضیلت دی ہے۔اس کی طرف سے بہت سے درجات (عطا ہوں گے ) اللهُ الْمُجْهِدِينَ عَلَى الْقَعِدِينَ۔إِلَى قَوْلِهِ غَفُورًا رَّحِيمًا ٩٦-٩٧) اور مغفرت اور رحمت ( بھی نصیب ہوگی ) اور اللہ (النساء: ۹۶-۹۷) بہت ہی بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔۲۸۳۱ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا :۲۸۳۱ ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ ہمیں بتایا کہ ابو اسحق سے روایت ہے۔انہوں نے کہا: الْبَرَاءَ نه يَقُوْلُ لَمَّا نَزَلَتْ لَا يَسْتَوِى میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے