صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 531
صحيح البخاری جلدم ۵۳۱ ۴۷- كتاب الشركة وَمَا يَكُونُ فِيهِ الصَّرُفُ : یعنی ایسے سکوں کے ذریعے سے شراکت جو ذریعہ مبادلہ ہوں۔دینار کا در ہم سے اور درہم کا دینار سے تبادلہ ہو لیکن خالص سونے اور کھوٹے دینار کی شراکت یا خلطت کے بارے میں اختلاف ہے۔اکثر فقہاء کا اس امر پر اتفاق ہے کہ شراکت کے لئے مماثل معیاری سکے چاہئیں۔(عمدۃ القاری جز ۱۳۶ صفحہ ۲۰) حضرت براء بن عازب کی مذکورہ بالا روایت کے لئے کتاب البیوع باب ۸ روایت نمبر ۶۰ ۲۰-۲۰۶۱ دیکھئے۔بَاب ۱۱ : مُشَارَكَةُ الذَّمِّيَ وَالْمُشْرِكِيْنَ فِي الْمُزَارَعَةِ کھیتی باڑی میں زمیوں اور مشرکوں کو شریک کرنا ٢٤٩٩: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ :۲۴۹۹ موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ إِسْمَاعِيْلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ جويريه بن اسماء نے ہمیں بتایا۔انہوں نے نافع سے، عَنْ نَّافِعِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ نافع نے حضرت عبد اللہ بن عمر ) رضی اللہ عنہ سے قَالَ: أَعْطَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ روایت کی۔انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وَسَلَّمَ خَيْبَرَ الْيَهُودَ أَنْ يُعْمَلُوهَا نے خیبر کی زمین یہودیوں کے حوالہ کر دی کہ وہ اس میں محنت کریں اور اس میں کاشت کریں اور جو اس سے پیدا ہو، اس کا آدھا ان کا ہوگا۔وَيَزْرَعُوْهَا وَلَهُمْ شَطْرُ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا۔اطرافه: ۲۲۸۵، ۲۳۲۸، ۲۳۲۹، ۲۳۳۱، ۲۳۳۸، ۲۷۲۰، ٣١٥۲، ٤٢٤٨ تشریح: مُشَارَكَةُ الذَّمِّي وَالْمُشْرِكِيْنَ فِى الْمُزَارَعَةِ : بعض فقہاء نے ذمی اور مشرک کی شراکت کے بارے میں یہ پابندی عائد کی ہے کہ مشترکہ کاروبار میں مسلم کی موجودگی اور نگرانی ضروری ہے کہ کہیں ناجائز بات شراکت میں شامل نہ کر دی جائے۔اسی وجہ سے امام ثوری، امام لیث ، امام احمد بن جنبل اور امام مالک کے نزدیک ان کی شراکت جائز نہیں۔مثلاً سودی کاروبار غیر مسلموں کے نزدیک حرام نہیں۔اب اگر کاروبار ان پر چھوڑا گیا تو اس کا روبار میں کئی ایسے طریق اختیار کئے جا سکتے ہیں، اسلام نے جن کی اجازت نہیں دی۔عنوان باب اسی اختلاف کی طرف اشارہ کرنے کی غرض سے فِی الْمُزَارَعَة سے محدود کیا گیا ہے۔(فتح الباری جزء ۵ صفحہ ۱۶۷) اس تعلق میں تشریح روایات زمیر باب ۹ ۱۰ بھی دیکھئے۔باب ۱۲ : قَسْمُ الْغَنَمِ وَالْعَدْلُ فِيْهَا بکریوں کی تقسیم اور اس میں انصاف ( کا بیان) ٢٥٠٠: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ :۲۵۰۰ قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ لیث حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيْبِ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے،