صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 455 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 455

صحيح البخاري - جلدم ۴۵۵ ۴۶- كتاب المظالم وَإِبْرَارَ الْقَسَم وَنَصْرَ الْمَظْلُومِ وَإِجَابَةَ الدَّاعِي عیادت اور جنازوں کے ساتھ جانا اور چھینک مارنے والے کا جواب دینا اور سلام کا جواب دینا اور مظلوم کی مدد کرنا اور دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرنا اور قسم دینے والے کی قسم پورا کرنا۔اطرافه: ۱۲۳۹، ٥١٧٥، ٥٦٣٥ ٥٦٥٠، ٥٨٣٨ ٥٨٤٩ ٥٨٦٣ ٦٢٢٢، ٦٢٣٥، ٦٦٥٤۔٢٤٤٦: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ :۲۴۴۶: محمد بن علاء نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ عَنْ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے برید سے، برید نے ابو بردہ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الله سے، ابو بردہ نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے، انہوں عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: الْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِن كَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ ایک مومن دوسرے مومن کے لئے ایسی عمارت کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو مضبوط کرتا ہے اور یہ کہہ کر وضاحت کے لئے ) آپ نے ایک ہاتھ کی اُنگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالا۔بَعْضًا وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ۔اطرافه: ٤٨١، ٦٠٢٦۔نَصْرُ الْمَظْلُوم: امام ابن حجر اور علامہ عینی کا خیال ہے کہ یہ باب اس غرض سے قائم کیا گیا ہے کہ تشریح مظلوم کی داد واجب منا اور کیا فرض ہے فرض کو مظلوم کی مدد واجب ہے اور اس وجوب کی کیا نوعیت ہے؟ فرض عین ہے یا فرض کفایہ؟ ہر مسلمان کو یہ فرض ادا کرنا چاہیے یا اگر بعض افراد مظلوم کی مدد کریں تو یہ کافی ہے اور باقیوں سے یہ فرض ساقط ہو جائے گا ؟ ابن سراقہ کے نزدیک جو شافعی المذہب ہیں، یہ حکم ایسا ہی واجب ہے جیسا سلام کا جواب دینا ہر مسلمان پر واجب ہے یا جیسے دعوت طعام قبول کرنا ہر مسلمان کے لئے واجب ہے، یا جائز بات میں اگر قسم کا مطالبہ کیا جائے تو پورا کرنا واجب ہے۔وجوب کی یہ صورت مندوب ہے۔یعنی جب مظلوم کی مدد کے لئے بلایا جائے تو اس کا انکار کرنا گناہ اور قابل مواخذہ ہے اور اس پر لبیک کہنا ضروری ہے۔ابن بطال کا بھی یہی خیال ہے۔(عمدۃ القاری جزء ۲ صفحہ ۲۹۰) امام ابن حجر کا خیال ہے کہ یہ فرض کفایہ ہے۔اگر چہ سب مسلمان مخاطب ہیں لیکن اُس شخص پر جسے ازالہ ظلم کی قدرت حاصل ہو؟ اُس پر حکم کی تعمیل فرض واجب ہو جاتی ہے۔(فتح الباری جزء ۵ صفحه ۱۲۳) جیسے حاکم وقت ہے جو ازالہ ظلم پر قدرت رکھتا ہے۔اس کا فرض ہے کہ وہ ازالہ ظلم کرے۔اور یہی بات معقول مذہب ہے۔عمدۃ القاری میں اس جگہ المُقْسِم کا لفظ ہے۔(عمدۃ القاری جز ۲۰ صفحہ ۲۹۰) ترجمہ اس کے مطابق ہے۔