صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 571 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 571

صحيح البخاری جلد۳ ۵۷۱ ٣٠ - كتاب الصوم جائے۔روزہ دار کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میں روزہ دار ہوں۔خاموشی اور اعراض ہی دراصل صوم کا مفہوم ادا کرتا ہے۔جس کے معنی ہیں رک جانا، بغیر اس کے کہ قیل و قال ہو۔چونکہ حدیث نبوی میں صراحت ہے کہ روزہ خالصہ اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لئے ہونا چاہیے، اس لئے یہ اظہار بھی کہ میں روزہ دار ہوں خلوص عمل کے منافی ہے۔بَاب ١٠ : الصَّوْمُ لِمَنْ خَافَ عَلَى نَفْسِهِ الْعُزْبَةَ اُس شخص کا روزہ جس کو مجرد ہونے کی حالت میں اپنے نفس کی نسبت اندیشہ ہو ۱۹٠٥ : حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي :۱۹۰۵ عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ انہوں نے حَمْزَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيْمَ عَنْ ابوحمزہ سے ابوحمزہ نے اعمش سے ، اعمش نے ابراہیم عَلْقَمَةَ قَالَ بَيْنَا أَنَا أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ ہے، ابراہیم نے علقمہ سے روایت کی۔انہوں نے کہا: جبکہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ کے ساتھ جا رہا تھا تو انہوں نے کہا: ہم نبی صلی اللہ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنِ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو آپ نے فرمایا: جو مردانہ اسْتَطَاعَ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ قوت رکھتا ہو تو اُسے چاہیے کہ وہ شادی کرے کیونکہ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَّمْ یہ بات نگاہ نیچے رکھنے میں زیادہ مد ہوگی اور شرمگاہ کو يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءَ زیادہ محفوظ رکھے گی۔اور جو شادی کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اُسے روزہ رکھنا چاہیے۔کیونکہ وہ اُس کی قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ : أَلْبَاءَةُ النِّكَاحُ * } شہوت کو کم کر دے گا۔( ابوعبداللہ (امام بخاری) نے کہا: الباءة سے مراد نکاح کرنے کی طاقت ہے یہ اطرافة: ٥٠٦٥، ٥٠٦٦ الصَّوْمُ لِمَنْ خَافَ عَلَى نَفْسِهِ الْعُرُبَةَ : شهوت جنسی کی شدت کم کرنے کی غرض سے روزہ تشریح: بطور علاج تجویز کیا گیا ہے۔غذا کی کمی بیشی طبعاً جسمانی قوی پر اثر انداز ہوتی ہے۔صحف قدیمہ کے مطالعہ سے ظاہر ہے کہ بنی اسرائیل کے کا بہن سبت وغیرہ میں نیم روزہ رکھتے تھے۔یعنی بعض غذاؤں سے پر ہیز تھا اور مقدار بھی کم ہوتی۔لیکن ایسے روزہ کی غرض تزکیہ نفس نہ تھی۔اس کی نسبت تو رات میں کوئی ہدایت نہیں پائی جاتی۔بنی اسرائیل کے صحف قدیمہ میں روزے کے لئے جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں وہ یہ ہیں : جان کو دکھ دینا۔(احبار ۲۹:۱۶) جیسا کہ اس کے متعلق اپنے موقع پر ذکر آئے گا۔جان کو دکھ دینا مثبت غرض نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مذکورہ بالا ارشاد کا تعلق عفت کی توفیق پانے سے ہے جس طرح پر خوری شہوت کو غیر معمولی تحریک کرتی ہے۔اسی طرح کم خوری اس یہ عبارت فتح الباری مطبوعہ انصاریہ کے مطابق ہے۔(فتح الباری جزء۴ حاشیہ صفحہ ۱۵۳)